چیئرمین ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس کی حسن عارف کو بطور مرکزی صدر آئی ایس او منتخب ہونے پرمبارکباد

01 نومبر, 2022 14:01

شیعیت نیوز: حسن عارف کو شجر طیبہ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا نیا میر کاروان برائے سال 2022ء تا 2023 ء منتخب ہونے پر دل کی اتہا گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتا ہوں امید ہے کہ نو منتخب مرکزی صدر اپنے پیش رو صدور کی طرح امامیہ طلباء کی رہنمائی کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے۔ان خیالات کااظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے برادر حسن عارف کو آئی ایس او پاکستان کا نیا مرکزی صدر منتخب ہونے پر اپنے تہنیتی پیغام میں کیا۔

یہ بھی پڑھیں: سرزمین مقدس حجاز سعودی شاہی حکومت کے ہاتھوں بے ہودہ مغربی تہذیب و ثقافت کی بھینٹ چڑھ گئی

واضح رہے کہ حسن عارف کا انتخاب سالانہ مرکزی کنونشن کے آخری روز کیا گیا ان سے علامہ غلام عباس رئیسی نے حلف لیا،حسن عارف آئی ایس او پاکستان کے مرکزی سینیئر نائب صدر اور لاہور ڈویژن کے صدر بھی رہ چکے ہیں۔ حسن عارف کا تعلق خوشاب سے ہے اور وہ لاہور میں ایل ایل بی کے طالبعلم ہیں۔

6:13 صبح مارچ 8, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top