سرزمین مقدس حجاز سعودی شاہی حکومت کے ہاتھوں بے ہودہ مغربی تہذیب و ثقافت کی بھینٹ چڑھ گئی
تفصیلات کے مطابق مغربی طرز ثقافت اور ہالی وڈ سے متاثرہ سعودی شاہی حکومت سرزمین وحی حجاز مقدس کی روحانیت اور پاکیزہ ماحول کوبھی تباہ وبرباد کرنے پر تل چکی ہے۔

شیعیت نیوز: سرزمین مقدس حجاز سعودی شاہی حکومت کے ہاتھوں بے ہودہ مغربی تہذیب و ثقافت کی بھینٹ چڑھ گئی۔بھوت اور چڑیلیں ریاض سیزن میں ڈرانے چوک چوراہوں پر نکل آئیں۔ سعودی عرب میں جاری ریاض سیزن 2023کے دوران ہالووین کی تقریب کے دنیا بھرمیں چرچے ۔ کہیں سر کٹا انسان دہشت پھیلانے لگاکہیں کہیں بدروحیں خوف زدہ کرنے لگیں ۔
یہ بھی پڑھیں: منشیات و اسمگلنگ کے باعث معاشرے تباہ ہورہے ہیں، علامہ ساجد نقوی
تفصیلات کے مطابق مغربی طرز ثقافت اور ہالی وڈ سے متاثرہ سعودی شاہی حکومت سرزمین وحی حجاز مقدس کی روحانیت اور پاکیزہ ماحول کوبھی تباہ وبرباد کرنے پر تل چکی ہے۔ سعودی حکومت خصوصاً ولیعہد محمد بن سلمان کے روشن خیال سعودی عرب منصوبے کے تحت اس سال بھی ریاض سیزن 2033 کا آغاز ہوچکا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: برادر حسن عارف امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے نئے مرکزی صدر منتخب
اس سال ریاض سیزن کی خاص بات یہ ہے کہ مغربی طرز پر اس فیسٹول میں ہالووین کی تقریب میں انسانوں کو بھوتوں اور چٹریلوں کے روپ میں سڑکوں اور چوک چوراہوں پر چھوڑ دیا گیا ہے تا کہ وہ شہریوں کو خوفزدہ کرکے توجہ حاصل کرسکیں ، یہ سب قبیح حرکتیں مکہ مدینہ کی مقدس سرزمین پر کسی صورت زیب نہیں دیتیں ۔ افسوس کی بات یہ ہے کہ پوری امت مسلمہ سعودی شاہی حکومت کے ایسے غیر اخلاقی اقدامات پر خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہے ۔