برادر حسن عارف امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے نئے مرکزی صدر منتخب

31 اکتوبر, 2022 11:33

شیعیت نیوز: امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان نے حسن عارف کو نیا میر کارواں منتخب کر لیا ۔ حسن عارف کے انتخاب کا اعلان علامہ سید حسنین گردیزی نے 51ویں سالانہ کنونشن میں کیا۔ ان کے مدمقامل شہریار کا نام تھا، تاہم ارکان عمومی نے خفیہ رائے شماری سے حسن عارف کے نام کا قرعہ نکالا۔ اس موقع پر نئے میر کارواں کا انتخاب ہوا تو پنڈال مردہ باد امریکہ و مردہ باد اسرائیل کے نعروں سے گونج اٹھا۔ کارکن "ڈاکٹر کا نعرہ یاد ہے، امریکہ مردہ باد ہے” کے فلک شکاف نعرے لگاتے رہے۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی سرمایہ دارانہ نظام سے چھٹکارے کے بغیر حقیقی آزادی ممکن نہیں، آئی ایس او پاکستان

تقریب میں علامہ غلام عباس رئیسی نے نئے میر کارواں سے حلف لیا۔ جس کے بعد اپنے خطاب میں حسن عارف کا کہنا تھا کہ وہ تنظیم کی فلاح اور بہبود کیلئے بھرپور اقدامات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جس عظیم کاز کیلئے ان کا انتخاب کیا گیا ہے، وہ اس پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس سال کو تعمیر وطن کے عنوان سے منائیں گے۔

واضح رہے کہ حسن عارف آئی ایس او پاکستان کے مرکزی سینیئر نائب صدر اور لاہور ڈویژن کے صدر بھی رہ چکے ہیں۔ حسن عارف کا تعلق خوشاب سے ہے اور وہ لاہور میں ایل ایل بی کے طالبعلم ہیں۔

10:35 شام مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top