یمن

یمن کے صوبے الحدیدہ پر سعودی فوجی اتحاد کے حملے بدستور جاری ہیں

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ الحدیدہ کے مختلف علاقوں پر سعودی اتحاد کے راکٹ حملے بھی بدستور جاری ہیں

شیعیت نیوز: یمن کے صوبے الحدیدہ پر سعودی فوجی اتحاد کے حملے بدستور جاری ہیں۔یمنی ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی اتحاد کے جاسوس اور ڈورن طیاروں نے صوبہ الحدیدہ کے علاقے جبلیہ اور حیس کی فضاؤں میں پروازیں بھری ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ الحدیدہ کے مختلف علاقوں پر سعودی اتحاد کے راکٹ حملے بھی بدستور جاری ہیں۔سعودی اتحاد نے حیس اور جبلیہ کے مختلف علاقوں پر توپوں سے گولہ باری بھی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہمیں ظالم کے آگے سر نہ جھکانے کا درس حضرت امام حسین ع نےدیا،عمران خان

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سعودی اتحاد کے ڈرون طیاروں نے صوبہ الحدیدہ کے علاقے حیس میں کئی مقامات کو نشانہ بنایا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ یمن میں اقوام متحدہ کی نگرانی میں ہونے والی جنگ بندی دو اکتوبر کو ختم ہوگئی تھی۔یمن کی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ محمد عبدالسلام نے جارح سعودی اتحاد کو جنگ بندی کے خاتمے کا اصل ذمہ قرار دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button