جنرل سیکرٹری شیعہ علماءکونسل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی درگارحضرت لال شہباز قلندر ؒ پر حاضری
شیعیت نیوز: شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے وفد کے ہمراہ سیہون شریف کے دورہ کے موقع پر حضرت سخی لال شہباز قلندرؒ کے مزار پر حاضری دی۔
یہ بھی پڑھیں: شہید ارشد شریف پاک وطن میں ملک دشمن بیرونی قوتوں کی مداخلت کا پکا مخالف تھا،علامہ راجہ ناصرعباس
اس موقع پر انہوں نے چادر چڑھائی اور گل پاشی بھی کی۔ مزار پر حاضری کے دوران علامہ شبیر میثمی نے علامہ سید ساجد علی نقوی کی صحت و سلامتی اور مملکت خداد پاکستان کے استحکام کیلئے دعائیں کی۔ اس موقع پر علامہ شبیر میثمی کے ہمراہ سید گل محمد شاہ لکیاری، علی محمد شاکر، سید ذاکر حسین شاہ، سید شجاع شاہ اور مولانا رفیق مہدی و دیگر بھی موجود تھے۔







