ملتان، آئی ایس او کے زیراہتمام نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں میلاد صادقین کا اہتمام
وحدت نیوز(ملتان) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ملتان نشتر میڈیکل یونیورسٹی یونٹ کے زیراہتمام کامن روم اقبال ہال میں جشن میلاد صادقین کا اہتمام کیا گیا، جشن میں رکن نظارت آئی ایس او ملتان و صوبائی رہنماء ایم ڈبلیو ایم علامہ اقتدار نقوی نے شرکت اور خطاب کیا۔
جشن سے منقبت خواں سید کاشف زیدی اور یونیورسٹی کے طلباء نے سرور کونین کی بارگاہ میں ہدیہ نعت و منقبت پیش کیے۔ سابقہ یونٹ صدر ڈاکٹر مجاہد گرمانی، ڈاکٹر تصدق مہدی اور ڈویژنل صدر ڈاکٹر جوہر عباس نے خصوصی شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: صاحبزادہ حامد رضا کی زیرقیادت 30 سے زائد اہل سنت مفتیان کرام کی عمران خان سے ملاقات
جشن سے خطاب کرتے ہوئے علامہ اقتدار نقوی نے سیرت نبوی اور آج کے نوجوان کی ذمہ داریوں کے حوالے سے گفتگو کی۔ اُنہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو تعلیمی اداروں میں مغربی ثقافت کی بجائے محمدی ثقافت کو عام کرنے کی ضرورت ہے۔







