رہنما شیعہ علماءکونسل علامہ شبیر میثمی کی صحافی ارشد شریف کے قتل کی مذمت
شیعیت نیوز:شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے سینئر صحافی اور اینکر پرسن ارشد شریف کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام تا قیامت نگہبان رسالت ص حضرت ابوطالب ع کے احسانات کا مقروض ہے، علامہ راجہ ناصرعباس
سوشل میڈیا پر جاری کردہ اپنے بیان میں ایس یو سی کے مرکزی رہنما نے کہا کہ ہم کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں فائرنگ کے نتیجہ میں ارشد شریف کی شہادت پر مرحوم کے تمام اہل خانہ سے تعزیت و تسلیت عرض کرتے ہیں اور اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہیں کہ وہ مرحوم کو جنت الفردوس اور غمزہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔







