علامہ آغا سید حسین مقدسی تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان کے نئے سربراہ منتخب
شیعیت نیوز: تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان کی سپریم کونسل نے علامہ آغا سید حسین مقدسی کو جماعت کا نیا قائد منتخب کرلیا ہے ۔ علامہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کی رحلت کے بعد نئے پارٹی سربراہ کا انتخاب عمل میں لایا گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان کی سپریم کونسل کا اجلاس جماعت کے ہیڈ کوارٹر علی مسجد راولپنڈی میں منعقد ہوا جس میں فرزندان علامہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی مرحوم آغا سید محمد مرتضی موسوی و آغا سیدعلی روح العباس موسوی سمیت چاروں صوبوں کے صدور آزاد کشمیر گلگت بلتستان اور مرکزی عہدیداران نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: سیلاب متاثرین کو گرم کپڑوں ، خیموں اور کمبلوں سمیت نئی فصل اگانے کیلئے بیج اور کھاد کی فوری ضرورت ہے، علامہ مقصود ڈومکی
سپریم کونسل کے اراکین نے کثرت رائے سے علامہ آغا سید حسین مقدسی کو جماعت کا نیا ء سربراہ منتخب کرلیا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل علامہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی مرحوم عرصہ 38 سال اس عہدے پر فائض رہے ۔







