اہم ترین خبریںسعودی عرب

زائرین حج و عمرہ کی سہولت کیلئے الیکٹرونک گاڑیوں کا بیت اللہ میں انتظام کردیا گیا

یہ گاڑیاں ویل چیئر کی جگہ پر لائی گئی ہیں، جو مسجد الحرام میں صفا اور مروہ کے درمیان استعمال کی جائیں گی۔

شیعیت نیوز: متولیان بیت اللہ نے حج و عمرہ کے لئے آنے والے زائرین کی سہولت کے لئے ایک اور دو افراد والی برقی کاروں کے بعد چھ افراد کو لے جانے والی گاڑی کا بھی اہتمام کر دیا ہے۔

یہ گاڑیاں ویل چیئر کی جگہ پر لائی گئی ہیں، جو مسجد الحرام میں صفا اور مروہ کے درمیان استعمال کی جائیں گی۔ 6 افراد کو لے جانے والی یہ گاڑیاں ان افراد کے لئے ہیں، جو پیدل چلنے سے قاصر ہیں۔ ان کی چوڑائی ایک میٹر اور لمبائی 2.98 میٹر ہے، جو معمر اور معذور عازمین کے لیے دستیاب ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:فلسطینی مذاحمتی تنظیم حماس نے شام کیساتھ مستقل تعلقات بحال کرنیکا فیصلہ کرلیا، خلیل الحیۃ

واضح رہے کہ ان الیکٹرک گاڑیوں سے ملتی جلتی گاڑیاں ایران میں بھی بہت سے مقدس مقامات بالخصوص امام رضا علیہ السلام کے روضہ پر زائرین کی آمدورفت کے لیے استعمال کی جاتی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button