رسول اکرم (ص) کی تعلیمات پر عمل اور اسکے پرچار کی اشد ضرورت ہے، علامہ شہنشاہ نقوی

12 اکتوبر, 2022 13:46

شیعیت نیوز: معروف عالم دین اور خطیب علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے کہا ہے کہ رسول اکرم (ص) کی تعلیمات پر عمل اور اس کے پرچار کی اشد ضرورت ہے کیونکہ آپ (ص) کی آمد پر دنیا سے ظلم و جبر اور بربریت کا خاتمہ ہوا اور بھٹکی ہوئی انسانیت کی رہنمائی ہوئی۔ یہ بات انہوں نے جشن عید میلاد النبی( ص) اور ہفتہ وحدت کے اجتماعات سے خطاب کے دوران کہی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت مسلمانوں کی حالت زار بہت خراب ہے اور دنیا بھر میں امت مسلمہ مظالم اور پریشانیوں کا شکار ہے، جس کیلئے ضروری ہے کہ سرور کائنات (ص) کے اصولوں کی پیروی کرکے دنیا بھر میں پرچم اسلام کو سربلند کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: نیشنل ایکشن پلان کی کھلی خلاف ورزی ، کالعدم سپاہ صحابہ کے سرغنہ لدھیانوی اور فاروقی کے خلاف مقدمہ درج

علامہ شہنشاہ نقوی کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے حکمرانوں کو جرأت و بہادری اور حوصلے کے ساتھ جینے کا سلیقہ سیکھنا ہوگا اور حق کے سامنے ڈٹ جانے کے کلچر کو فروغ دینا ہوگا تاکہ اسلام دشمن قوتوں کو شکست ہو اور مسلم امہ بھی دوسری اقوام کی طرح عزت و آبرو کے ساتھ اپنی زندگی گزار سکیں۔

8:58 صبح مارچ 16, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔