ترکی کے ڈرون طیاروں کااربیل پر ڈرون حملہ

07 اکتوبر, 2022 09:24

شیعیت نیوز: ترکی کے ڈرون طیاروں نے اربیل پر حملہ کیا ہے۔

شفق نیوز کی رپورٹ کے مطابق سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ترکی کے ڈرون طیاروں نے شمالی عراق کے شہر اربیل کے علاقے ’’قسری‘‘ پر حملہ کیا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق اس حملے میں جانی نمصان نہیں ہوا ہے۔

چند روز قبل ترک فوج نے عراق کے دھوک صوبے کے العمادیه علاقے میں پی کے کے، کے ٹھکانوں پر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں پی کے کے، کے 2 افراد مارے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان کا مستقبل وائٹ ہاؤس نہیں گنبد خضریٰ ہے، چیئرمین متحدہ علماءبورڈ

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ ترکیہ کے کانی ماسی، علاقے پر مسلسل حملوں کی وجہ سے اس علاقے سے 70 گھرانے اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ ترک فوجی، عراقی سرزمین پر غیرقانونی موجودگی کے ساتھ ہی عراقی عوام اور فوجیوں کو حملوں کا نشانہ بھی بناتے رہتے ہیں ۔

عراقی صدر کے دفتر نے کچھ دنوں قبل شمالی عراق پر ترکی کی جارحیتوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ عراق پر ترک فوج کے بار بار کے حملے بغداد کے اقتدار اعلی اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی اور اچھی ہمسائگی کے منافی ہیں ۔

دوسری جانب عراقی ذرائع نے اربیل شہر میں امریکی فوجی اڈے کے قریب شدید جھڑپوں کی خبر دی ہے۔

خبروں میں کہا گیا ہے کہ امریکی فوجی اڈے کے قریب جاری جھڑپوں میں مختلف طرح کے ہتھیار استعمال کیے جا رہے ہیں ۔ کہا جارہا ہے کہ جھڑپوں میں کم سے کم پانچ افراد مارے جا چکے ہیں اور۔ درجنوں افراد زخمی بتائے جاتے ہیں۔

اربیل میں الحریر نامی امریکی فوجی اڈے کے قریب ہونے والی ان جھڑپوں کی نوعیت کے بارے میں آخری اطلاع آنے تک کوئی رپورٹ سامنے نہیں آسکی تھی۔

4:13 شام مارچ 16, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔