اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

اسرائیلی فوج کی فلسطینی طلباء پر آنسوگیس کی شیلنگ

شیعیت نیوز: جمعرات کی صبح بیت لحم کے جنوب مشرق میں واقع توقوعہ قصبے میں اسرائیلی قابض فوج (آئی او ایف) نے اسکولوں کے فلسطینی طلباء پر آنسوگیس سے شیلنگ کی۔

مقامی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوجی توقوعہ قصبے کے ہائی اسکول کے قریب اسرائیلی فوج کی بھاری نفری پھیل گئی اور فلسطینی طلباء پر آنسو گیس کے گولے برسائے۔

قابض فوج کے حملےمیں متعدد فلسطینی طلباء آنسو گیس کی شیلنگ سے متاثر ہوئے۔

فلسطینی اسکول کے بچوں کو کل اسی طرح کے الخلیل میں قابض فوج کے حملے کا سامنا کرنا پڑا جب وہ الخلیل شہر کے جنوبی علاقے اور مسجد ابراہیمی کے قریب اسکول سے چھٹی کے بعد پیدل چل رہے تھے۔

گذشتہ ہفتے قابض اسرائیلی فوج نے الخلیل کے جنوبی علاقے میں الحجریہ اسکول پر دھاوا بول کر فلسطینی طلباء اور اساتذہ پر تشدد کیا۔

بیت لحم کے الخانسہ سکول میں دوسری جماعت کا 7 سالہ لڑکا ریان سلیمان گذشتہ جمعرات کو اس وقت اونچائی سے گر کر شہید ہوگیا تھا جب قابض اسرائیلی فوج نے اسے پکڑنے کے لیے اس کا تعاقب کیا۔ خوف زدہ بچہ بھاگتے ہوئے گر کرشہید ہوگیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : اقصیٰ ہر سال آبادکاروں کی نئی خلاف ورزیوں کا شکار ہوتی ہے، شیخ صبری

دوسری جانب اسرائیلی قابض فوج نے جمعرات کی صبح غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل کے جنوب مغرب میں واقع خلہ طحہ کے علاقے میں ایک فلسطینی خاندان کو اس کے گھر سے زبردستی بے دخل کر دیا جس کے بعد مکان کی مسماری کی تیاری شروع کی گئی ہے۔ قابض فوج کی اس جارحیت کے نتیجے میں تین معذور بچوں سمیت خاندان کے سات افراد کھلے آسمان تلے آگئے ہیں۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ قابض اسرائیلی فوج نے محمد الحروب اور ان کے خاندان کے افراد کو خلہ طحہ کے علاقے میں ان کے گھر سے ہٹانے کے لیے طاقت کا استعمال کرتے ہوئے اسے منہدم کرنے کی پیش کش کی۔

ذرائع نے مزید کہا کہ قابض فوجیوں نے گھر کو گھیرے میں لے لیا، مقامی باشندوں کو اس تک پہنچنے سے روک دیا اور گھر والوں کو گھر سے نکلنے پر مجبور کرنے کے لیے اس کے اندر آنسو گیس کے گولے داغے۔

ذرائع نے بتایا کہ 100 مربع میٹر کے گھر میں سات افراد پر مشتمل ایک خاندان رہائش پذیر تھا۔ خاندان میں تین افراد معذور بتائے جاتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button