اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں
پاک ایران ریلوے ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت دوبارہ بحال ہوگئی
ریلوے حکام کے مطابق زاہدان اور تفتان سے دو مزید ٹرینیں امدادی سامان لے کر کل کوئٹہ پہنچ جائیں گی۔

شیعیت نیوز: دو مہینے بند رہنے والے دالبندین ریلوے سیکشن کی بحالی کے بعد پاک ایران ریلوے ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت شروع کر دی گئی ہے۔
ریلوے ذرائع کے مطابق تفتان ریلوے ٹریک کو طویل بندش کے بعد دوبارہ ٹرینوں کی آمدورفت کیلئے بحال کردیا گیا ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ اسی ٹریک سے زاہدان سے پہلی فریٹ ٹرین ترکیہ سے امدادی سامان لے کر کوئٹہ پہنچ گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران میں پردے کے نام پر پسِ پردہ لڑائی | نذرحافی
ریلوے حکام کے مطابق زاہدان اور تفتان سے دو مزید ٹرینیں امدادی سامان لے کر کل کوئٹہ پہنچ جائیں گی۔ واضح رہے کہ بلوچستان میں حالیہ بدترین سیلاب کےبعد ایران اور پاکستان کے درمیان ریلوے سروس بند ہوگئی تھی۔