عراق: صوبہ دھوک پر ترکی کا تازہ حملہ، بڑے پیمانے پر علاقے کے عوام کی نقل مکانی

04 اکتوبر, 2022 08:53

شیعیت نیوز: عراق کے شمالی صوبہ دھوک میں مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ ترکی نے ایک بار پھر شمالی عراق پر حملہ کیا ہے۔ اس علاقے سے 70 گھرانے اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں۔

المعلومہ کی رپورٹ کے مطابق ترک فوج نے عراق کے صوبہ دھوک کے العمادیه علاقے میں پی کے کے، کے ٹھکانوں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں پی کےکے، کے 2 افراد مارے گئے۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ ترکی کے کانی ماسی، علاقے پر مسلسل حملوں کی وجہ سے اس علاقے سے 70 گھرانے اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ ترک فوجی، عراقی سرزمین پر غیرقانونی موجودگی کے ساتھ ہی عراقی عوام اور فوجیوں کو حملوں کا نشانہ بھی بناتے رہتے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں : امام حسن عسکری علیہ السلام کے ہزاروں زائرین مقدس شہر سامرا کی طرف روانہ

عراقی صدر کے دفتر نے کچھ دنوں قبل شمالی عراق پر ترکی کی جارحیتوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ عراق پر ترک فوج کے باربار کے حملے بغداد کے اقتداراعلی اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی اور اچھی ہمسائگی کے منافی ہیں ۔

ترکی نے حالیہ برسوں میں پی کے کے ، کے عناصر کی سرکوبی کے لئے عراق کے خلاف جارحیت کی تھی ۔اس جارحیت پر حکومت عراق اور دیگر ممالک نے سخت ردعمل ظاہرکیا تھا ۔

دوسری جانب عراق کے صوبہ صلاح الدین میں اسپائکر بیس میں آگ لگ گئی۔

صابرین نیوز ٹیلی گرام چینل نے عراق کے صوبہ صلاح الدین میں اسپائیکر ایئر بیس میں آگ لگنے کی اطلاع دی۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق صابرین نیوز ٹیلی گرام چینل نے عراق کے صوبہ صلاح الدین میں اسپائیکر (ایئر) بیس میں آگ لگنے کی اطلاع دی۔

اس آگ کی تفصیلات کے بارے میں کوئی رپورٹ شائع نہیں کی گئی ہے۔

10:50 شام مارچ 19, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔