اہم ترین خبریںپاکستان

شیعہ علماءکونسل کے قائدین کی شہیدنوید عاشق بی اے کے بہیمانہ قتل کی مذمت

واضح رہے کہ ذاکر اہل بیتؑ نوید عاشق بی اے سیالکوٹ تھانہ صدر کے علاقہ کوٹھے پٹھاناں میں مجلس پڑھ رہے تھے کہ دہشت گرد کیمرہ مین کے بھیس میں مجلس عزا کے اندر آیا اور نوید عاشق کے خطاب کے دوران فائرنگ کر دی

شیعیت نیوز: شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے سیالکوٹ میں مجلس عزا کے دوران فائرنگ سے شہید ہونے والے ذاکر اہلبیتؑ نوید عاشق پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے ذاکر اہل بیتؑ نوید عاشق بی اے کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور لواحقین کو اظہار تعزیت پیش کیا۔ علامہ سید ساجد علی نقوی نے ذاکر اہلبیتؑ نوید عاشق پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ فی الفور قاتلوں کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچائے۔

یہ بھی پڑھیں: انصاف کے تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے شہید نوید عاشق کے قاتل اور سہولت کاروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے، علامہ ناصر عباس جعفری

شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر علامہ شبیر حسن میثمی نے ذاکر اہل بیتؑ نوید عاشق بی اے کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں ایس یو سی کے مرکزی رہنماء نے ذاکر اہل بیتؑ نوید عاشق کی شہادت کی اطلاع دیتے ہوئے امام زمانہ (عج)، علامہ سید ساجد علی نقوی اور شہید کے اہل خانہ کو تعزیت و تسلیت پیش کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کربلائے معلیٰ میں مشرب بااسلام ہونے والے مشہور جاپانی پہلوان محمد حسین (انتونیو انوکی )انتقال کرگئے

واضح رہے کہ ذاکر اہل بیتؑ نوید عاشق بی اے سیالکوٹ تھانہ صدر کے علاقہ کوٹھے پٹھاناں میں مجلس پڑھ رہے تھے کہ دہشت گرد کیمرہ مین کے بھیس میں مجلس عزا کے اندر آیا اور نوید عاشق کے خطاب کے دوران فائرنگ کر دی، جس سے نوید عاشق بی اے شدید زخمی ہوگئے، انہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن جانبر نہ ہوسکے اور شہید ہوگئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button