اہم ترین خبریںپاکستان

ذاکر اہل بیتؑ شہید نوید عاشق بی اے کا قاتل تحریک لال بیگ(ملعون جلالی گروپ)کا کارندہ نکلا

ذاکر اہل بیت، شہید راہ عشق و ولایت جناب نوید عاشق بی اے کے قاتلوں کو اور قتل پر اکسانے والوں کو کیفر کردار تک پہنچانا ضروری ہے۔

شیعیت نیوز: سیالکوٹ کے علاقے پٹھان والی میں دوران مجلس عزا فائرنگ سے شہید ہونے والے وکیل حق دختر رسول خداؐ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا ، ذاکر اہل بیتؑ نوید عاشق بی اے کے قاتل کی شناخت ہوگئی ہے ۔ذرائع کے مطابق ذاکر اہل بیتؑ شہید نوید عاشق بی اے کا قاتل تحریک لال بیگ(ملعون جلالی گروپ)کا کارندہ نکلا۔

تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ میں آج دوران مجلس عزا بھرے مجمع میں دوران خطاب فائرنگ سے شہید ہونے والے ذاکر اہل بیتؑ نوید عاشق بی اے کے گرفتار قاتل کی شناخت ہوگئی ہے ۔

ذرائع کے مطابق قاتل کا تعلق تحریک لال بیگ (ملعون آصف اشرف جلالی گروپ)سے بتایا جارہا ہے ،واضح رہے کہ تحریک لال بیگ (ملعون آصف اشرف جلالی گروپ)کافی عرصہ سے ریاستی اداروں کی سرپرستی میںذ اکر اہل بیتؑ نوید عاشق بی اے کے خلاف توہین صحابہ کے آڑ میں نفرت انگیز مہم چلا نے میں مصروف ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایس او ملتان کے زیراہتمام اسرائیل مردہ باد ریلی، اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی

تحریک لال بیگ (ملعون آصف اشرف جلالی گروپ) نے ذاکر اہل بیتؑ نوید عاشق بی اے کے خلاف ریاستی اداروں کی پشت پناہی میں مختلف مجالس میں توہین صحابہ کے جھوٹے الزامات پر مقدمات کی درخواستیں جمع کروائی تھیں اور انہیں واجب القتل قرار دیکر مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں بھی نکالی گئیں تھیں۔

ذاکر اہل بیت، شہید راہ عشق و ولایت جناب نوید عاشق بی اے کے قاتلوں کو اور قتل پر اکسانے والوں کو کیفر کردار تک پہنچانا ضروری ہے۔
یہ کون لوگ ہیں جو وطن عزیز پاکستان کو فرقہ واریت کی بھینٹ چڑھانا چاہتے ہیں۔۔۔؟اگر اس عفریت کو نا روکا گیا تو وطن عزیز کا بچہ بچہ قاتل بنے گا۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button