ایران میں چند چھوٹے سے مظاہرین کی عالمی کوریج سے فرصت ملے تو کابل میں شہید ہونے والے معصوم بچوں پر بھی نظر کی جائے، ناصرشیرازی

30 ستمبر, 2022 14:19

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکریٹری سید ناصرعباس شیرازی نے کابل کے ایک گرلز کالج میں دہشت گرد حملے پر دلی افسوس اور رنج کا اظہار کیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ کابل کے نواح میں دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونےوالے بچے عالمی برادری ،انسانی حقوق کی تنظیموں اور مذہبی حلقوں سے سوال کرتے ہیں "ہمیں کس جرم میں قتل کیا گیا "۔اگر دوربین لگا کر ایران میں چند چھوٹے سے مظاہرین کی عالمی کوریج سے فرصت ملے تو سوچا جائے یہ بھی انسان تھے ۔بچے بھی تھے اور طالب علم بھی۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ حکومت کا ایک اور متعصبانہ اقدام، مزار امامزادہ حضرت عبداللہ شاہ غازی ؑ پر ماتم دادی پر پابندی عائد

ان کا مزید کہنا تھاکہ دشمن کو جان لینا چاہیے اگر بات اس درجہ پر آگئی ہے کہ مولا علی علیہ السلام کے ماننے والوں سے مقابلہ اب بچوں کی شہادت کے ذریعے سے کیا جانا ہے تو اپنی شکست تسلیم کر لیں۔یہ مقابلہ وہ ہار چکے ہیں۔

4:48 شام مارچ 17, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔