کردستان میں کوملہ دہشت گردوں کے 50 سے زائد ٹھکانے موجود ہیں، سید المعموری

30 ستمبر, 2022 15:08

شیعیت نیوز: عراق کی انقلابی سیاسی جماعتوں کے اتحاد الاطار التنسیقی کے مرکزی رہنما سید المعموری نے میڈیا کے ساتھ اپنی گفتگو کے دوران عراقی کردستان میں موجود ایران و ترک مخالف مسلح دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے پردہ اٹھایا ہے۔

عرب ای مجلے بغداد الیوم کو انٹرویو دیتے ہوئے سید جبار المعموری نے کہا کہ کردستان کے علاقے میں اس وقت ایران و ترکی کے خلاف برسرپیکار کرد دہشت گردوں کے 50 سے زائد ٹھکانے موجود ہیں جن میں سے اکثر و بیشتر سر تا پا مسلح ہیں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ کردستان کی سرزمین پر ان دہشت گردوں کی موجودگی ایران و ترکی کے لئے شدید خطرہ ہے، کہا کہ دہشت گردوں کے ایسے ٹھکانوں کی موجودگی آئین کے خلاف ہے جس کے باعث خطرناک حوادث اور شدید مشکلات پیش آ سکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : کیمیائی ہتھیاروں کا دنیا بھر سے خاتمہ کیا جائے، امیر سعید ایروانی

الاطار التنسیقی کے مرکزی رہنماء نے زور دیتے ہوئے کہا کہ کردستان کی سرزمین پر موجود یہ غیر عراقی دہشت گرد خطرناک جرائم میں ملوث ہیں جن میں منشیات اور انسانی اسمگلنگ کے ساتھ ساتھ متعدد اقتصادی جرائم بھی شامل ہیں لہذا ہم ایک ایسے مسلح و منظم دہشتگرد گروہ کے ساتھ روبرو ہیں کہ جن سے صرف ہمسایوں کو ہی نہیں بلکہ عراق کے مرکزی علاقوں کو بھی شدید خطرہ لاحق ہے۔

سید المعموری نے اپنی گفتگو کے آخر میں اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ ان دہشت گردوں کے باعث لاحق مہلک خطرات کو مد نظر رکھا جانا چاہیئے، کہا کہ ہمسایہ ممالک کے خلاف معاندانہ اقدامات اور ملکی سرزمین پر ہر قسم کے دہشت گرد ٹھکانوں کی تشکیل کے سدباب پر مبنی آئینی شق پر عملدرآمد ہونا چاہیئے تاکہ ہمسایہ ممالک کے امن و امان کو لاحق خطرات کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔

 

6:47 شام مارچ 17, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔