اہم ترین خبریںپاکستان

ٹرانس جینڈر، گھریلو تشدد بل از سر نو ترتیب دئیے جائیں، علامہ ساجد نقوی

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹرانس جینڈر بارے اٹھنے والے تحفظات، احتجاج اور اس کی بعض شقوں پر رد عمل میں کیا

شیعیت نیوز: سربراہ اسلامی تحریک پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے واضح کیا ہے کہ معا شرے جائز حقوق کی فراہمی پر نہ صرف قائم رہتے ہیں بلکہ ان میں امن کا قیام بھی اسی بنیادی نکتے کے سبب ہوتا ہے، کیونکہ کسی بھی قانون کے معاشرے پر براہ راست اثرات مرتب ہوتے ہیں، ٹرانس جینڈر بل کی بعض شقوں پر اعتراضات اٹھائے جا رہے ہیں جنہیں نظر انداز نہ کیا جائے، ہم روز اول سے متوجہ کرتے چلے آ رہے ہیں کہ آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کے اصول کو نعرے کی بجائے عملی طور پر نافذ کیا جائے، ٹرانس جینڈر اور گھریلو تشدد بارے متعارف کرائے گئے قوانین دستور پاکستان میں درج مسلمہ اقدار، مروجہ قوانین، سینٹ میں پیش کردہ ترامیم و قرار داد اور وفاقی شرعی عدالت میں دائر پٹیشن اور اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات تمام کو ہم آہنگ کرکے مثبت طریقے سے آگے بڑھا یا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: رہنما جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے ایران اور روس سے گیس کے حصول کو قومی ترجیح قراردینے کا مطالبہ کردیا

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹرانس جینڈر بارے اٹھنے والے تحفظات، احتجاج اور اس کی بعض شقوں پر رد عمل میں کیا۔ علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ ہمارا واضح اور دوٹوک موقف ہے کہ یہاں تمام قوانین آئین کے رہنما اصولوں کی روشنی میں مرتب کئے جائیں، 73ء کے متفقہ دستور میں واضح کر دیا گیا کہ پاکستان میں کوئی بھی قانون رہنما اصولوں اور بنیادی حقوق سے متصادم نہیں ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ دستور پاکستان کی مسلمہ اقدار، مروجہ قوانین، سینٹ میں پیش کردہ ترمیمی بل و قرار داد، وفاقی شرعی عدالت میں دائر پٹیشن اور اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات تمام کو ہم آہنگ کرکے ٹرانس جینڈر بل اور گھریلو تشدد بل کو از سر نو ترتیب دیا جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button