مشرق وسطی

ہم یمن میں قیام امن اور مسئلہ فلسطین کے حل کی حمایت کرتے ہیں، محمد بن عوض الحسان

شیعیت نیوز: اقوام متحدہ میں عمان کے نمائندے محمد بن عوض الحسان نے اقوام متحدہ کی 77ویں جنرل اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کے دوران کہا کہ عمان یمن میں امن اور مسئلہ فلسطین کے حل کی حمایت کرتا ہے۔

محمد بن عوض الحسان نے کہا کہ عمان یمن میں قیام امن کے لیے اپنی تمام تر کوششیں اور تعاون جاری رکھے ہوئے ہے اور اس ملک میں جنگ بندی کے قیام کا خیر مقدم کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کو فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک کی کھلی دھمکی، خون کا بدلہ لیا جائے گا

انہوں نے یمنی جماعتوں پر زور دیا کہ وہ دردناک ماضی سے گزرتے ہوئے اور متفقہ حکام اور قومی مذاکرات کی منظوریوں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی بنیاد پر اپنے وطن، اس کے اتحاد، سلامتی، استحکام اور روشن مستقبل کی تعمیر پر توجہ دیں۔

محمد بن عوض الحسان نے مذاکرات کے ذریعے یمن میں دائمی امن کے حصول کے لیے اقوام متحدہ کے ایلچی اور امریکی ایلچی کی کوششوں کی حمایت کی اور تمام یمنی فریقوں پر زور دیا کہ وہ یمن کی خودمختاری، آزادی، سلامتی اور استحکام کے تحفظ کے لیے روڈ میپ اور سیاسی عمل کی تشکیل کے لیے سنجیدہ اقدام کریں۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستانی وفود کے دورہ اسرائیل پر حکومت اور اداروں کی خاموشی اس جرم میں ا ن کے ملوث ہونے کی نشانی ہے، علامہ صادق جعفری

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ عمان یمن کے مختلف علاقوں میں ہر ممکنہ انسانی امداد فراہم کرنے کے لئے تیار ہے۔

مسئلہ فلسطین کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اس مسئلے کا حل مغربی ایشیائی خطے میں استحکام کا بنیادی ستون ہے۔ کیونکہ یہ تنازعہ کئی بحرانوں، تناؤ اور تشدد کا باعث بنا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button