اہم ترین خبریںپاکستان

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے کراچی سے لشکر جھنگوی کا خطرناک مفرور دہشتگرد گرفتارکرلیا

گرفتار دہشتگرد کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ گرفتار دہشتگرد نے دوران تفتیش اہم انکشافات کئے

شیعیت نیوز: کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کراچی میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے کالعدم لشکر جھنگوی بلوچستان کے مفرور دہشتگرد کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی شعبہ تفتیش نے کراچی کے علاقے نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی بلوچستان کے مفرور دہشتگرد میر علی حیدر عرف میر علی نواز کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار دہشتگرد کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ گرفتار دہشتگرد نے دوران تفتیش اہم انکشافات کئے۔ گرفتار دہشتگرد تھانہ دشت ضلع مستونگ بلوچستان میں مفرور ہے اور جرائم پیشہ خاندان سے تعلق رکھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانیوں کے مسلسل صہیونی ریاست کے اعلانیہ دورہ جات اور ان پر حکومتی خاموشی کیخلاف آئی ایس او کی احتجاجی ریلی

2011ء میں کیری روڈ مستونگ بلوچستان میں پولیس مقابلہ ہوا، جس میں وہ فرار ہوگیا تھا، جبکہ بھائی جمال فائرنگ سے ہلاک ہو گیا تھا، 2015ء میں کوئٹہ بلوچستان میں دوسرا بھائی مبشر بھی پولیس مقابلے میں مارا گیا، تیسرا بھائی یاسین لشکر جھنگوی کا اہم کارکن ہے، جو گرفتاری کے ڈر سے روپوش ہے، گرفتار ملزم کے دیگر بھائی بیرون ملک روپوش ہیں۔ گرفتار دہشتگرد 2015ء میں بلوچستان پولیس کو متعدد سنگین وارداتوں میں مطلوب تھا، گرفتاری کے خوف سے بلوچستان سے فرار ہو کر کراچی میں روپوش ہوگیا تھا، ملزم سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button