دنیا

امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے افغانستان سے کی کنارہ کشی

شیعیت نیوز: امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے اہم غیر نیٹو اتحادی کے افغانستان کے درجے کو ختم کر دیا ہے۔

صدر جو بائیڈن نے امریکہ کے اہم غیر نیٹو اتحادی کے طور پر افغانستان کو ایم این این اے کی فہرست سے نکال لیا ہے۔

امریکہ نے 2012 میں افغانستان کو اپنے ایک غیر نیٹو اتحادی کا درجہ دیا تھا۔ اس خاص درجے کی وجہ سے افغانستان کو امریکہ کی جانب سے بہت کی سیکورٹی اور دفاعی سہولتیں حاصل تھیں۔

یہ بھی پڑھیں : روس کے شہر ایثیویکس کے اسکول میں فائرنگ سے 29 افراد جاں بحق اور زخمی

امریکی صدر جو بائیڈن نے ملک کے وزیر خارجہ کو بھیجے خط میں کہا کہ صدر کے طور پر ملک کے آئین کے تحت مجھے جو طاقت حاصل ہے، اس کے ذریعہ افغانستان کو حاصل اہم غیر نیٹو اتحادی کا درجہ ختم کرتا ہوں۔

امریکی وزارت خارجہ کے مطابق افغانستان کو حاصل ایم این این اے کا درجہ ختم ہونے کے بعد اب امریکہ کے غیر نیٹو اتحادی ممالک کی تعداد 18 ہوگئی ہے جو اس طرح ہیں، ارجنٹائن، آسٹریلیا، بحرین، کولمبیا، مصر، جاپان، اردن، کویت، مراکش، نیوزی لینڈ، پاکستان، فلپائن، قطر، جنوبی کوریا، تھائی لینڈ، تیونس اور صیہونی حکومت۔ خاص بات یہ ہے کہ تائیوان کو رسمی حیثیت دیے بغیر ہی امریکہ کا نان نیٹو اتحادی تسلیم کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شہید لیفٹیننٹ جنرل حاج قاسم سلیمانی کے اہل خانہ نے صدر ابراہیم رئیسی کی قدردانی کی

قابل ذکر ہے کہ بائیڈن نے افغانستان کو امریکہ کے سربراہ کی حیثیت سے "ایم این اے” کی فہرست سے نان نیٹو اتحادی کی حیثیت سے اس حالت میں نکالا ہے کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران طالبان حکام نے افغانستان کے بارے میں امریکی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا اور ان سے مطالبہ کیا کہ واشنگٹن، ان کی اربوں ڈالر کی رقم واپس کرے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button