لبنان

علمائے مقاومت کی عالمی یونین کے سربراہ کی سید حسن نصر اللہ سے ملاقات

شیعیت نیوز: علمائے مقاومت کی عالمی یونین کے سربراہ اور حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل نے بیروت میں ملاقات کی اور لبنان سمیت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

ویب العہد نے خبر دی ہے کہ علمائے مقاومت کی عالمی یونین کے سربراہ ماہر حمود اور حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے بیروت میں ملاقات کی اور لبنان سمیت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

یہ بھی پڑھیں : ایم ڈبلیوایم کی کوششوں سے جلوس چہلم امام حسینؑ پر درج ایف آئی آر میں نامزد تمام عزاداروں کی عبوری ضمانتیں منظور

رپورٹ کے مطابق ملاقات میں لبنان اور خطے کے قومی اور اسلامی مسائل پر بات چیت ہوئی اور دونوں رہنماوں نے اس حوالے سے تازہ ترین صورتحال اور پیش رفت کا جائزہ لیا اور تفصیلی طور پر تبادلہ خیال کیا۔

واضح رہے کہ ابھی اس ملاقات کی مزید تفصیلات کا اعلان نہیں کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button