انتہا پسند یہودی آباد کاروں کے بلڈوزروں کی مدد سے فلسطینی حملے

19 ستمبر, 2022 09:23

شیعیت نیوز: انتہا پسند یہودی آباد کاروں نے فلسطینی شہریوں ے گھروں ، کاروں پر حملے کیے اور اپنی مذموم کوششوں کے طور پر فلسطینیوں کی فصلیں تک چرا لیں۔ یہ واقعات اتوار کے روز مغربی کنارے میں پیش آئے ۔

مقامی ذرائع کے مطابق انتہا پسند یہودی آباد کاروں کے جتھے ناجائز یہودی بستی کریات عرب سے نکل کرالخلیل کے پڑوس میں وادی الحسین پر دھاوا بول دیا۔ یہودی آباد کاروں نے  یہ حملہ صبح سویرے کیا۔

کئی گھروں اور کاروں کو نشانہ بناتے ہوئے ان کی کھڑکیاں اور شیشے توڑ دیے۔  مقامی لوگوں کے مطابق یہ حملہ صبح دو بجے کے قریب کیا گیا۔

انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے مقامی طور پر عارف جبار نے کہا کہ حملہ اور یہودیوں کو تعلق ناجائز یہودی بستی کریات عرب سے تھا۔ یہ علاقہ چھوڑنے سے پہلے گھروں ، کاروں اور مقامی لوگوں پر پتھراو بھی کرتے رہے۔

اسی طرح نابلس میں انتہا پسند یہودی آباد کاروں کے ایک گروپ نے صبح سویرے بلڈوزروں کی مدد سے قوصین ٹاون میں حملہ کیا۔  یہ حملے کی زد میں آنے والا علاقہ غیر قانونی اسرائیلی  صنعتی علاقے کے نزدیک ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی ہیکل گروپس سرگرم، مسجد اقصی پر یہودیوں کا پھر دھاوا

ایک اور یہودی بستی یتسھار کے رہنے والے یہودی آباد کاروں نے فلسطینیوں کے گھروں پر حملے کیے جبکہ نیز زیتون کے کے ایک باغ سے  بڑی مقدار میں زیتون بھی چوری کر لیا۔ یہودی آبادکاروں کی طرف سے  زیتون چوری کا یہ واقعہ نابلس کے جنوب میں  برون ٹاون میں پیش آیا۔

دوسری جانب صیہونی قابض فوج کی  اتوار کے روز مقبوضہ جزیرہ نما النقب میں بین الاقوامی فوجی مشقوں کو ’’فوجی اختراعی ترقی کا ہفتہ‘‘ کے عنوان سے اختتام پذیرہوگئیں۔

24 ممالک کے فوجی مشنز 9 آرمی کمانڈرز اور چیف آف اسٹاف بشمول امریکی، ہندوستانی، برطانوی اور مراکش کی فوجوں کے چیف آف اسٹاف کے علاوہ نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (نیٹو) کے ممالک نے مشقوں میں حصہ لیا۔قابض فوج نے ایک بیان میں کہا کہ ان مشقوں میں فوجی صلاحیتوں کے ٹیسٹ اور غیر ملکی فوجوں کی شرکت کے ساتھ جنگی طریقوں کی تربیت شامل تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ مشقیں جن میں تمام فوجی شعبوں نے حصہ لیا، ایک جدید جنگی انداز کو نقل کیا جو مستقبل میں ممکنہ جنگی میدان کی حقیقت سے مطابقت رکھتا ہے۔

جزیرہ نما النقب مقبوضہ فلسطین کے جنوب میں واقع ہے اور فلسطینیوں کو قابض اور اس کے آباد کاروں کی جانب سے جارحیت کی ایک بے مثال مہم کا نشانہ بنایا جاتا ہے، جس میں دیہاتوں کی بار بار نقل مکانی اور مسماری، فلسطینی دیہات کو تسلیم نہ کرنا اور ساتھ ہی علاقے کو فوجی تربیتی علاقے کے طور پر استعمال کرنا ہے۔

4:41 صبح مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top