رواں سال اربعین کا اجتماع تاریخ کی سب سے بڑی زیارت تھی، گورنر کربلا
شیعیت نیوز: عراقی خبر ایجنسی واع نے خبر دی ہے کہ عراق کے وزیر داخلہ اور گورنر کربلا نے ایک سیکورٹی اجلاس میں عراقی سرحدی گزرگاہوں سے زائرین کی آمد کے اعداد و شمار پیش کئے۔
عراق کے وزیر داخلہ عثمان الغنامی نے اعلان کیا کہ رواں سال اربعین مارچ میں شرکت کے لئے عراقی سرحدی گزرگاہوں سے 40 لاکھ سے زائد زائرین عراق میں داخل ہوئے، اربعین کا سیکورٹی پلان عراقی سیکورٹی فورسز کی شرکت کے لحاظ سے قابل ذکر تھا جبکہ سیکورٹی فورسز نے بہت سے ناخوشگوار واقعات کو وقوع پذیر ہونے سے روکا۔
یہ بھی پڑھیں : محسن انسانیت نواسہ رسول اکرم حضرت امام حسینؑ کی ذات اور آپ کے اہداف آفاقی ہیں، علامہ ساجد نقوی
ان کا کہنا تھا کہ عراقی سیکورٹی فورسز سیکورٹی کی صورتحال کو بگاڑنے والے ہر قسم کے عوامل سے فیصلہ کن طریقے سے نمٹیں۔
عراقی وزیر داخلہ نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ آج تک کسی بھی ملک کو اتنی تعداد میں زائرین کی آمد کا سامنا نہیں ہوا، بہت سی وزارتوں کی ٹرانسپورٹ سروس نے زائرین کو پہنچانے میں مدد کی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ بہت سے ممالک نے اعتراف کیا ہے کہ وہ زائرین کی اتنی عظیم تعداد کو منظم کرنے اور انہیں خدمات فراہم کرنے میں ناکام رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں : سید مقاومت حسن نصر اللہ کی دھمکیوں کے بعد اسرائیل میں کھلبلی
دوسری جانب گورنر کربلا صف الخطابی نے بھی کہا کہ رواں سال اربعین کا اجتماع تاریخ کی سب سے بڑی زیارت تھی۔
انہوں نے کہا کہ کسی بھی سیکورٹی پلان کی کامیابی زائرین کی خدمت، صحت اور ٹرانسپورٹیشن کے منصوبوں کے بغیر ممکن نہیں ہے۔
کربلا کے گورنر نے مزید کہا کہ رواں سال اربعین کی زیارت میں 60,000 رضاکاروں نے شرکت کی جبکہ 40 لاکھ سے زیادہ غیر ملکی زائرین عراق میں داخل ہوئے۔







