جس نامِ حسینؑ اور پیغام کو یزیدی سلطنت مٹانا چاہتی تھیں آج وہ عالمگیر رخ تیار کر چکا ہے، علامہ مقصود ڈومکی

18 ستمبر, 2022 15:17

شیعیت نیوز: چہلم شہدائے کربلا کی مناسبت سے منعقدہ مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سربراہ علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ نواسہ ء رسول حضرت امام حسین علیہ السلام اور شہدائے کربلا نے صحرائے کربلا میں دین اسلام کی بقاء اور سربلندی کے لئے جو بے مثال قربانی دی وہ آج بھی عالم انسانیت کے لئے مشعل راہ ہے۔ نواسہ رسولِ امام حسین علیہ السلام نے اپنی بے مثال قربانی کے ذریعے عالم اسلام اور عالم انسانیت کو ہر دور کے ظلم اور ظالم کے خلاف قیام کا درس دیا۔ حسین ابن علی علیہما السلام تاریخ انسانیت کے عظیم رہبر ہیں جو ہر دور کے باطل کے لئے شکست کا پیغام ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اربعین شہدائے کربلا کے موقع پر دنیا بھر سے کروڑوں عاشقان اہل بیت کا کربلا کی طرف سفر کرنا اور مشی کی اجتماع میں کروڑوں انسانوں کی شمولیت اور شرکت امام حسین علیہ السلام سے انسانیت کے عشق و مودت کی دلیل ہے۔ ہر رنگ نسل اور مذہب سے تعلق رکھنے والے انسان کربلا میں جمع ہو کر یہ پیغام دے رہے ہیں کہ حسین عالم انسانیت کے رہبر و رہنما ہیں۔ جس نام اور پیغام کو یزیدی سلطنت مٹانا چاہتی تھیں آج وہ عالمگیر رخ تیار کر چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی پی پی کی سندھ سرکار نےبھی عزاداروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے یزیدی کرداراداکردیا

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مختلف شہروں میں اربعین امام حسین علیہ السلام کے موقع پر لوگوں کا پیدل چل کر امام حسین علیہ السلام اور شہدائے کربلا کے جلوس میں شرکت کرناپاکستانی شہریوں کا جمہوری حق ہے۔ ایسے ملک میں جہاں روز جلسے جلوس اور ریلیاں منعقد ہوتی ہیں وہاں حکومتی کارندے عاشقان امام حسین علیہ السلام کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کر کے افسوسناک رویہ اختیار کیے ہوئے ہیں جو کسی صورت بھی قابل قبول نہیں ہے۔ عزاداران امام حسین علیہ السلام کو حراساں کرنا مذہبی آزادی ملکی آئین اور شہری حقوق پر حملہ ہے اور یہ حقوق انسانی کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

 

11:34 شام مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top