الکاظمی نے عظیم الشان اجتماع اربعین کے کامیاب انعقاد پر سیکیورٹی اہلکاروں کا شکریہ ادا کیا

18 ستمبر, 2022 10:15

عراق کے وزیر اعظم نے اربعین کے عظیم الشان اجتماع اربعین کو کامیابی اور بغیر کسی حادثے کے منعقد کرنے پر سیکیورٹی اداروں اور اہلکاروں کا شکریہ ادا کیا ۔

عراق کے وزیر اعظم مصطفی الکاظمی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری ایک پیغام میں لکھا ہے کہ اربعین حضرت امام حسین علیہ السلام کے موقع پر ہم اور آپ اعلی ترین انسانی اقدار یعنی وفاداری، صبر اور استقامت کا درس لیتے ہیں ۔

مصطفی الکاظمی نے کہا کہ کربلائے معلی میں دسیوں لاکھ پر مشتمل اجتماعات، حضرت امام حسین علیہ السلام کی حقانیت کا ثبوت ہے۔

انہوں نے لکھا کہ عظیم الشان اجتماع اربعین پروگرام کے کامیاب انعقاد اور زائرین کی سلامتی کے لئے مناسب انتظامات پر سیکیورٹی اہلکاروں اور اداروں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

قابل ذکر ہے کہ عراق کے سیکیورٹی اداروں اور عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی نے دن رات کوشش کرکے عظیم الشان اجتماع اربعین حسینی کے موقع پر کربلائے معلی جانے والے زائرین کی حفاظت کی ضمانت کو یقینی بنایا۔

سیکیورٹی فورسز نے اربعین سے پہلے عراق کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرکے دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانوں کو تباہ اور مغربی حمایت یافتہ دہشت گردوں کو کسی بھی اقدام سے پہلے ہلاک یا گرفتار کرلیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں جگہ جگہ اسرائیلی فوج کی یلغار اور پتھراؤ

دوسری جانب عراق کی اسلامی سپریم کونسل نے ایک بیان میں اربعین واک کو تاریخی قرار دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ عراق میں ان دنوں جو کچھ ہو رہا ہے اس سے دنیا خوفزدہ ہے ،عراقی عوام ہر طبقے اور نسل کے لوگ اس تقریب میں شامل ہوتے ہیں جبکہ موجودہ مسائل کے باوجود عراقیوں نے اس تقریب کو انجام دینے کی ہمت نہیں ہاری بلکہ امام حسین کے لیے ان کی محبت میں روز بروز اضافہ ہوا ہے۔

عراق کی اسلامی سپریم کونسل کے سربراہ شیخ ہمام حمودی نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ 1977 کے انہں دنوں میں عراقی اربعین واک کے دفاع اور بعث پارٹی کے ظلم کے خلاف کھڑے ہوئے تاہم صدام کے کارندوں نے یہ واک نہیں ہونے دیا اور زائرین کو گرفتار کیا جبکہ ہزاورں کی تعداد میں افراد شہید اور قیدی بنائے گئے لیکن انہوں نے اپنا راستہ نہیں بدلا بلکہ ان کی استقامت کے ساتھ، ’’زیرو‘‘ انتفاضہ قائم کیا گیا جو ظلم اور ان کے حسینی عقیدے اور تشخص کی خلاف ورزی کے خلاف آزاد لوگوں کے موقف کا اظہار تھا۔

3:49 شام مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top