ملتان، اربعین کونسل ملتان کے زیراہتمام بچوں میں اربعین کے حوالے سے خصوصی مقابلہ
شیعیت نیوز: اربعین کونسل پاکستان ملتان کے زیراہتمام سائبان زہرا کے تعاون سے چہلم سید الشہداء امام حسین علیہ السلام کی مناسبت سے بچوں میں اربعین حسینی کی مناسبت سے مقابلے کا اہتمام کیا گیا، مقابلے کے آرگنائزر آرٹ پروفیسر عمران ملک تھے، مقابلے میں بیس سے زائد بچوں نے حصہ لیا۔
یہ بھی پڑھیں: سابق گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال مقپون کی عراقی سفیر سے ملاقات، زائرین کے مسائل پرگفتگو
سابق رکن قومی اسمبلی شیخ طارق رشید نے مقابلے میں شریک بچوں سے ملاقات کی اور اُن کی حوصلہ افزائی بھی کی۔ مقابلے کے منتظمین کا کہنا تھا کہ اس مقابلے کے بچوں میں کربلا کے واقعہ اور اُس کے بعد چہلم سید الشہداء کے حالات کو اُجاگر کرنا تھا، مقابلے کے اختتام پر بچوں میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔







