سابق گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال مقپون کی عراقی سفیر سے ملاقات، زائرین کے مسائل پرگفتگو
راجہ جلال حسین مقپون نے کہا کہ معزز سفیر کی ذاتی دلچسپی اور کوششوں سے چہلم امام حسینٔ کے لئے عراق جانے والے زائرین کے زیر التواء ویزا درخواستوں پرفی الفور عمل درآمد ممکن ہوا۔

شیعیت نیوز: پاکستان میں عراق کے سفیر حامد عباس لفطہ سے سابق گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات میں گلگت بلتستان کے زائرین کے مسائل اور سہولیات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سابق گورنر جی بی راجہ جلال حسین مقپون نے کہا کہ معزز سفیر کی ذاتی دلچسپی اور کوششوں سے چہلم امام حسینٔ کے لئے عراق جانے والے زائرین کے زیر التواء ویزا درخواستوں پرفی الفور عمل درآمد ممکن ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں عزاداری امام حسینؑ کی مرکزیت کو کمزورکرنے کی سازش کے خلاف علماءامامیہ کا اجلاس
راجہ جلال نے زائرین کو عراق داخلے کی فوری اجازت دینے پر عراقی سفیر کا شکریہ ادا کرتے ہوۓ مستقبل میں زائرین کو مزید بہتر سہولیات فراہم کرنے کی سفارش کی۔ عراقی سفیر نے راجہ جلال کو مجوزہ زیارت پالیسی اور حفاظتی اقدامات سے آگاہ کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ گلگت بلتستان کے زائرین کی صحت اور حفاظتی اقدامات کا خصوصی خیال رکھا جائے گا۔ سفیر نے زائرین کو سہولیات کی فراہمی اور گلگت بلتستان کے عراق میں مقیم افراد سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔