تکفیری دہشت گردوں کاسوات میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکا، پانچ افراد جاں بحق
شیعیت نیوز :سوات کے علاقے برہ بانڈئی میں امن کمیٹی کے ممبر ادریس خان سمیت پانچ افراد بم دھماکے میں جاں بحق ہوگئے۔ ڈی پی او سوات زاہد مروت کے مطابق امن کمیٹی کے ممبر کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکا کیا گیا، جاں بحق افراد میں دو پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے جبکہ جاں بحق افراد کی لاشیں اسپتال منتقل کر دی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: مختلف فلاحی اداروں کی جانب سے جنوبی پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں میڈیکل کیمپس کا انعقاد
پولیس حکام کے مطابق ادریس خان کی گاڑی کو ٹائم ڈیوائس کے ذریعے نشانہ بنایا گیا، جس میں وہ شہید ہوگئے جبکہ اُن کے دو محافظ بھی جان کی بازی ہار گئے۔ پولیس نے دہشت گردوں کی گرفتار کے لیے علاقے کا محاصرہ کرلیا۔ اُدھر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سے رپورٹ طلب کی اور دہشت گردی میں ملوث عناصر کا قلع قمع کرنے کی ہدایت کی۔







