مختلف فلاحی اداروں کی جانب سے جنوبی پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں میڈیکل کیمپس کا انعقاد

14 ستمبر, 2022 13:43

شیعیت نیوز: پاکستان میڈکس، ماوی ٹرسٹ پاکستان اور امامیہ میڈکس انٹر نیشنل کی جانب سے جنوبی پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازیخان، لیہ اور راجن پور کے نواحی علاقوں میں سیلاب زدگان کے لیئے دس موبائل میڈیکل کیمپس لگائے گئے۔ جن میں ہزاروں مریضوں کا مفت چیک اپ، فری شوگر ٹیسٹ اور ان کو ادویات بھی فراہم کی گئیں۔

میڈیکل کیمپ جام پور، داجل، تونسہ شریف، بستی ناڑی، ٹبی ،ریتڑہ اور دیگر علاقوں میں لگائے گئے، میڈیکل کیمپ میں مختلف شعبوں کے سینیئرز ڈاکٹرز موجود تھے۔ ان میڈیکل کیمپ کا بنیادی مقصد سیلاب سے متاثرہ افراد میں پھیلنے والی موذی بیماریوں کا تدارک کرنا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ڈی پی او لودھراں پولیس کے نہیں بلکہ کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ کا حصہ ہیں، علامہ سبطین سبزواری

جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں میں کیمپس لگنے کے بعد اب ان اداروں کی جانب سے صوبہ سندھ کے سیلاب زدہ متاثرہ علاقوں میں میڈیکل کیمپ لگائے جائیں گے۔

7:27 صبح مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top