اہم ترین خبریںپاکستان

ڈی پی او لودھراں پولیس کے نہیں بلکہ کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ کا حصہ ہیں، علامہ سبطین سبزواری

انہوں نے کہا کہ ایسا سوچنے والے کسی بھول میں ہیں، صوفی بزرگان داتا گنج بخشؒ، پاکپتن شریف اور دیگر درگاہوں کے عرسوں پر مختلف علاقوں سے عقیدت مند پیدل جلوس کی شکل میں شریک ہوتے ہیں

شیعیت نیوز: شیعہ علماء کونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے واضح کیا ہے کہ عزاداری میں کسی قسم کی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی، مذہبی آزادیوں کو یقینی بنانا ریاست کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ ڈی پی او لودھراں کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ واضح کرتا ہے کہ موصوف ریاستی ادارے پولیس کے نہیں بلکہ کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ کا حصہ ہیں، جو ایک عرصے سے مکتب اہلبیت ؑ کی توہین کا مرتکب ہو رہا ہے۔ کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ سبطین سبزواری نے کہا کہ پولیس عزاداروں کو دھمکیاں نہیں، سہولت دے، ملت جعفریہ کسی قسم کی دھمکیوں اور دہشتگردی سے مرعوب ہونے والی نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: المجلس ویلفیئر آرگنائزیشن (MWM) کی جانب سے پہلی خیمہ بستی قائم ہوگئی

انہوں نے کہا کہ ایسا سوچنے والے کسی بھول میں ہیں، صوفی بزرگان داتا گنج بخشؒ، پاکپتن شریف اور دیگر درگاہوں کے عرسوں پر مختلف علاقوں سے عقیدت مند پیدل جلوس کی شکل میں شریک ہوتے ہیں، جبکہ مسیحی برادری مریم آباد شیخوپورہ میں بھی مختلف علاقوں سے جلوسوں کی شکل میں میلے پر پیدل پہنچتی ہے، اسی طرح پورے ملک میں سیاسی جلسے ہو رہے ہیں تو ان پر تو کسی نے کبھی اعتراض نہیں کیا، تو مشی اربعین واک پر ہی اعتراض کیوں؟ علامہ سبطین سبزواری نے واضح کیا کہ عزاداری کے جلوس کسی کیلئے تکلیف کا باعث نہیں اور نہ ہی کسی کیخلاف ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

یہ بھی ملاحظہ کریں
Close
Back to top button