دنیا

جنوبی کوریا کی وزارت دفاع کی شمالی کوریا کو سخت نتائج کی دھمکی

شیعیت نیوز: جنوبی کوریا کی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا ایٹمی ہتھیاروں کے ذریعے اپنی تباہی کی جانب قدم بڑھا رہا ہے۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق جنوبی کوریا کی وزارت دفاع کے ترجمان مون ہونگ سک نے دعوی کیا ہے کہ اگر شمالی کوریا نے ایٹمی ہتھیار استعمال کیے تو اسے بقول ان کے امریکہ اور جنوبی کوریا کے ناقابل تصور جواب کا سامنا کرنا پڑے گا۔

شمالی کوریا نے حال ہی میں ایک قانون منظور کر کے ملک کے سربراہ کم جونگ اون کو اس پیشگی ایٹمی حملے کا اختیار دے دیا ہے۔ اس قانون کے تحت شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اون پر قاتلانہ حملے کی صورت میں مسلح افواج اپنی صوابدید پر دشمن کے خلاف ایٹمی ہتھیار چلا سکتی ہے۔

جنوبی کوریا کی وزارت دفاع نے منگل کے روز دعوی کیا ہے کہ یہ قانون شمالی کوریا کو مزید تنہا کرنے اور سول واشنگٹن دفاعی اور جوابی اقدامات کی صلاحیت کو مضبوط بنانے کا سبب بنے گا۔

یہ بھی پڑھیں : انتونیو گوتریش جوہری معاہدے کی حمایت جاری رکھیں گے، اسٹفان دوجاریک

دوسری جانب اسکاٹ لینڈ کے باشندوں نے ایک بار پھر انگلینڈ میں شہنشاہی نظام کی مخالفت اور اپنے ساتھیوں کی رہائی کے لئے مظاہرے کئے ہیں۔

غیر ملکی ذرائع کے مطابق برطانوی شہنشاہیت مخالف سوشل ورکر ایڈن برگ چرچ کے سامنے جمع ہوئے جہاں پر ملکہ الیزابتھ کے جنازے کو رکھا گیا ہے۔ مظاہرے میں شامل بعض لوگوں نے اپنے حقِ اعتراض اور اپنے ساتھیوں کی گرفتاری کے خلاف خالی سفید بینر اور سفید خالی پوسٹر اٹھا رکھے تھے جو شاہی حکومت کے خلاف نعرے لگاتے گرفتار کئے گئے تھے۔

رپورٹ کے مطابق اتوار کے روز برطانیہ کی پولیس نے ایک 22 سالہ خاتون کو اس شک کی بناء پر گرفتار کر لیا تھا کہ اس نے چارلس دوم کے بادشاہ بننے کی تقریب میں امن و امان کو خراب کرنے کی کوشش کی تھی۔ اسی طرح آکسفورڈ میں ایک شخص کو گرفتار کیا تھا جس نے نعرہ لگایا تھا کہ اسے کس نے منتخب کیا ہے۔ رائل میل میں 22 سالہ جوان کو بھی گرفتار کیا گیا جس پر شاہی جلوس میں گڑبڑ کا الزام لگایا گیا۔

برطانوی پارلیمنٹ کے اراکین نے ان گرفتاریوں پر تشویش کا اظہار کیا اور ان گرفتاریوں کو آزادی اظہار رائے کے حق کی خلاف ورزی قرار دیا، جس کا برطانیہ میں مبینہ جمہوریت کی بنیاد پر بڑے زور و شور سے دعویٰ کیا جاتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button