عراق

کردار میں مثبت تبدیلی کا آنا آپ کی زیارت کی قبولیت کی علامت ہے، آیۃ اللہ حافظ بشیر نجفی

شیعیت نیوز: کوہاٹ اور بلتستان سے آئے ہوئے پاکستانی زائرین کے وفود نے حضرت آیۃ اللہ العظمیٰٰ حافظ بشیر حسین نجفی سے ان کے مرکزی دفتر نجف اشرف میں ملاقات کی۔ اس ملاقات میں مرجع عالی قدر نے زائرین کو نصیحت کرتے ہوئے فرمایا کہ زیارت کرنے کے بعد اس دنیا میں آپ کو کیسے پتا چلے کہ آپ کی زیارت قبول ہو گئی ہے۔

اس سوال کا جواب دیتے ہوئے آیۃ اللہ حافظ بشیر نجفی نے فرمایا کہ زیارت کے بعد آپ کے کردار میں مثبت تبدیلی کا آنا آپ کی زیارت کی قبولیت کی علامت ہے۔ اگر آپ کے کردار میں مثبت تبدیلی آگئی ہے تو آپ یہ سمجھیں کہ آپ کی زیارت قبول ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اربعین کے جلوسوں اور مجالس میں رکاوٹیں ڈالنا بنیادی انسانی اور شہری حقوق کے منافی ہے، علامہ شبیرمیثمی

مزید برآں آیۃ اللہ حافظ بشیر نجفی نے فرمایا اگر آپ سے لوگ سوال کریں کہ زیارت کے بعد آپ کے کردار میں تو مثبت تبدیلی آگئی ہے، پہلے آپ ایسے نہیں تھے، اب تبدیل ہو کر آئیں ہیں۔ آپ کو کس نے بدلا؟ تو آپ کہیں مجھے اس حسین علیہ السلام نے بدلا جس نے حضرت حر علیہ السلام کو بدلا ۔جس نے حر علیہ السلام کو جنت کے باغوں میں پہنچا دیا مجھے اس حسین علیہ السلام نے بدلا۔

آخر پر مرجع عالی قدر نے تاکید کرتے ہوئے فرمایا کہ ضرورت اس بات کی ہے زیارت کے بعد ہمارے کردار میں مثبت تبدیلی پیدا ہو تاکہ ہمیں معلوم ہو سکے کہ ہماری زیارت قبول ہو گئی ہے۔

دوسری جانب آئے ہوئے وفود نے قیمتی وقت دینے پر مرجع دینی آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button