ملک میں موجودہ بحران کے ذمہ دار امریکہ اور ترکیہ ہیں، بشار الجعفری

13 ستمبر, 2022 08:06

شیعیت نیوز: شام کے نائب وزیر خارجہ بشار الجعفری نے کہا ہے کہ امریکی قبضے اور تیل چوری اور ترکی کی جانب سے دہشت گردوں کی حمایت، بحران جاری رہنے کی اصل وجوہات ہیں۔

سانا نیوز ایجنسی کے مطابق، شام کے نائب وزیر خارجہ بشار الجعفری نے مغربی ایشیا اور شمالی افریقہ میں اقوام متحدہ کے انسانی امداد کے ڈپٹی کوآرڈینیٹر طارق تلاحمہ سے ملاقات کے دوران کہا کہ شام میں غیرملکی مداخلت پسندی کے خطرناک نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : اربعین شہدائے کربلا کے خلاف پنجاب پولیس کا لیٹر اہل تشیع کی مذہبی آزادی پر حملہ ہے،علامہ مقصودڈومکی

انہوں نے کہا کہ ترکی نے شام میں بحران کو بڑھاوا دینے میں مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

بشار الجعفری نے انقرہ کے تباہ کن اقدامات کو عالمی قوانین اور اصولوں کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں : اربعین کے جلوسوں اور مجالس میں رکاوٹیں ڈالنا بنیادی انسانی اور شہری حقوق کے منافی ہے، علامہ شبیرمیثمی

شام کے نائب وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کے عہدے دار سے بتایا کہ امریکی باوردی دہشت گرد شام کے قدرتی ذخائر کو لوٹ رہے ہیں اور شام کے عوام کو اپنے حق سے محروم کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قرارداد چھبیس بیالیس کے تحت دمشق کے اقتدار اعلی، سیاسی خودمختاری اور ارضی سالمیت پر زور دیا گیا ہے اور سلامتی کونسل کی قراردادوں پر تمام ممالک کی طرف سے عملدرآمد ضروری ہے۔

 

1:13 شام مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top