مقبوضہ فلسطین

یہودی آباد کاروں کے حملے ، رہائشیوں کا مقابلہ، ایک آبادکار زخمی

شیعیت نیوز: کل سوموار کی شام کو فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں بڑی تعداد میں یہودی آبادکاروں نے مقامی آبادی پر چڑھائی کردی، آباد کاروں کے حملے کے خلاف فلسطینی شہریوں کا شدید ردعمل سامنے آیا، جس کے دوران ایک فلسطینی شہری گرفتاری سے قبل زخمی ہو گیا تھا۔

عبرانی ریڈیو نے کہا کہ مسافر یطا میں ایک آباد کار بیلچہ لگنے کے نتیجے میں شدید زخمی ہوا جب فلسطینیوں نے آباد کاروں کے حملے کا بھرپورجواب دیا۔

یہ بھی پڑھیں : مسلم دنیا قبلہ اول کے حوالے سے اپنے بیانیے میں اتفاق پیدا کرے، مبلغ مسجد اقصیٰ

مقامی ذرائع کے مطابق مسافر یطا میں شہریوں کی زمینوں اور جائیدادوں پر تعمیر ہونے والی ’’ماعون‘‘ بستی کے درجنوں بھاری ہتھیاروں سے لیس آباد کاروں نے چرواہوں اور الخلیل کے التوانہ گاؤں کے لوگوں پر حملہ کیا۔

مسافر یطا اور جنوبی الخلیل کے پہاڑوں میں تحفظ اور لچک کی کمیٹیوں کے کوآرڈینیٹر فواد العامور نے بتایا کہ آباد کاروں نے گولیاں برسائیں، شہریوں کو ڈنڈوں سے مارا، ان پر پتھراؤ کیا اور ان کا پیچھا کیا، جس کے نتیجے میں ایک شہری حافظ الھرینی زخمی ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں : اربعین کے جلوسوں اور مجالس میں رکاوٹیں ڈالنا بنیادی انسانی اور شہری حقوق کے منافی ہے، علامہ شبیرمیثمی

العامور نے بتایا کہ قابض اسرائیلی فورسز نے الھرینی کو ریڈ کریسنٹ کے عملے کی طرف سے امداد دینے سے روکنے کے بعد گرفتار کیا جب کہ آباد کاروں نے قابض فوجیوں کی حفاظت میں ایمبولینس کے ٹائروں کو نقصان پہنچایا۔

قابض اسرائیلی فوج نے ایک فلسطینی ایمبولینس کو قبضے میں لے لیا۔بعد میں ہونے والی پیش رفت میں قابض فوج نے شہریوں انیس سالہ مہدی فواد العامور اوراڑتیس سالہ اشرف محمود العامور کو حراست میں لے لیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button