مقبوضہ فلسطین

شہید حماد ابو جلدہ کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، حماس

شیعیت نیوز: اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے شہید حماد ابو جلدہ کی اسرائیلی فوج کے ہاتھوں شہادت پر اپنے رد عمل میں کہا ہے کہ فلسطینی قوم کے شہدا کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔

خیال رہے کہ فلسطینی نوجوان حماد ابو جلد گذشتہ روز اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے کے بعد اسپتال میں دم توڑ گئے تھے۔

ابو جلدہ کی شہادت کے رد عمل میں حماس نے کہا کہ ابو جلدہ کا خون دیگر شہدا کے خون میں شامل ہوکرتحریک آزادی کو مزید جلا بخشے گا۔ تمام فلسطینی شہدا کا خون ایک روز ضرور رنگ لائے گا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی نوجوانوں کی اسرائیلی فوج کے ہاتھوں بے دردی سے شہادتوں کے واقعات سے فلسطینی قوم کی آزادی کی تحریک کمزور نہیں ہوگی۔ حماس نے فلسطینی قوم پر اپنی صفوں میں اتحاد کی ضرورت پر زور دیا۔

خیال رہے کہ سابق اسیر حماد مصطفیٰ ابو جلدہ کو اسرائیلی فوج نے گزشتہ بدھ کو صبح سویرے گولیاں ماریں جس کے بعد اسے شدید زخمی حالت میں اسپتال میں منتقل کیا گیا جہاں وہ اتوار کو اسپتال میں جام شہادت نوش کرگیا۔

یہ بھی پڑھیں : اربعین شہدائے کربلا کے خلاف پنجاب پولیس کا لیٹر اہل تشیع کی مذہبی آزادی پر حملہ ہے،علامہ مقصودڈومکی

دوسری جانب اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے لبنان میں جماعت اسلامی کی نئی منتخب قیادت کو ذمہ داریاں سنھبالنے پرمبارب باد پیش کی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسماعیل ھنیہ نے لبنان میں جماعت اسلامی کے نو منتخب رہنما محمد طقوش اور محمد شاتیلا کو فون کیا اور اتوار کو ہونے والے انتخابات میں جماعت اسلامی کے رہنما منتخب ہونے پرانہیں اور جماعت کے کارکنان کو مبارک باد پیش کی۔

محمد الطقوش کو گروپ کے سیکرٹری جنرل کے طور پر منتخب کیا گیا۔ سابق سیکرٹری جنرل عزام الایوبی کی جگہ جماعت کے سیکرٹری جنرل منتخب ہوئے۔

الایوبی دو بار اس ذمہ داری پر فائز رہے۔ محمد شتیلا دوسری مدت کے لیے جماعت کی شوریٰ کونسل کے سربراہ مقرر ہوئے ہیں۔

ہنیہ کے دفتر نے فلسطینی انفارمیشن سینٹر کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ تحریک حماس کے سربراہ نے دونوں رہنماؤں ’’طقوش اور شاتیلا‘‘ کے لیے اپنی مخلصانہ خواہشات اور ان کی ذمہ داریوں کے حوالے سے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

بیان کے مطابق فون کال کے دوران ہنیہ نے فلسطینی عوام کے قومی حقوق کی حمایت میں جماعت اسلامی کے مثبت کردار کو سراہا۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button