مقبوضہ فلسطین

صیہونی فوج کا ایک اور ڈرون طیارہ فلسطین کے علاقے قلقیلہ میں گر کر تباہ

شیعیت نیوز: جعلی صیہونی ریاست کا ایک ڈرون طیارہ مغربی کنارے کے علاقے قلقیلہ میں گر کر تباہ ہو گیا ہے۔ دوسری طرف اسماعیل ہنیہ کی سرکردگی میں ایک اعلیٰ سطحی وفد روس کے دارالحکومت ماسکو پہنچا ہے۔

صیہونی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ اس کا ایک ڈرون طیارہ مغربی کنارے کے علاقے قلقیلہ میں گر کر تباہ ہو گیا ہے۔ صیہونی فوج نے اس حادثہ کی وجہ ڈرون طیارے میں ہونے والی فنی خرابی کو بتایا ہے۔

اس ڈرون طیارے کی اس علاقے میں پرواز کی وجہ اور اس کے ماڈل کے بارے میں کوئی خبر نہیں دی گئی۔

صیہونی میڈیا نے چند دن پہلے صیہونی فوج کے حوالے سے خبر دی تھی کہ مغربی کنارے میں فلسطینی مجاہدوں کی تیز ہوتی کاروائیوں کو روکنے کے لئے جنین اور نابلس میں حملہ آور ڈرون طیارے مستقر کئے جائیں گے۔

مغربی کنارے خصوصاً نابلس اور جنین میں فلسطینی مجاہدوں کے مسلحانہ مقابلے نے جعلی صیہونی حکمرانوں کو پہلے سے زیادہ پریشان کر دیا ہے کیونکہ اس سے پہلے وہ صرف غزہ میں فلسطینی مقاومت کے بارےمیں پریشان تھے۔

یاد رہے کہ جعلی صیہونی حکومت سیاسی طور پر عدم استحکام کا شکار ہوتی جا رہی ہے اور آبادکار صیہونی، فلسطین چھوڑ کر دوسرے ممالک جانے کا سوچنے لگے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : لبنان، داعش کا ایک خطرناک گروہ تباہ، موساد کے ایجنٹ کی گرفتاری

دوسری جانب فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی سرکردگی میں ایک اعلیٰ سطحی وفد روس کے دارالحکومت ماسکو پہنچا ہے۔

اسماعیل ہنیہ کے میڈیا ایڈوائزر طاہر النونو نے اس سلسلے میں بتایا کہ یہ سفر روس کی وزارت خارجہ کی دعوت پر انجام پایا ہے اور یہ کئی روز تک جاری رہے گا۔

اس سفر میں حماس کے سیاسی دفتر کے نائب سربراہ صالح العاروری اور تنظیم کے سینیئر اراکین موسیٰ ابومرزوق اور ماہر صلاح اسماعیل ہنیہ کی ہمراہی کر رہے ہیں۔ النونو نے مزید کہا کہ یہ سفر حساس علاقائی اور بین الاقوامی حالات کے دوران انجام پایا ہے اور یہ وفد فلسطینی کاز پر ان حالات کے پڑنے والے اثرات کا جائزہ لے گا۔

اسماعیل ہنیہ کے میڈیا ایڈوائزر نے روس کے ساتھ حماس کے تعلقات کو نیک قرار دیتے ہوئے فلسطین کے سلسلے میں ماسکو کے موقف کی قدردانی کی۔ یہ فلسطینی وفد روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف اور بعض دیگر حکام سے ملاقات کرے گا۔

یاد رہے کہ اسماعیل ہنیہ نے مارچ 2020ء میں ماسکو کا آخری مرتبہ دورہ کیا تھا۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button