اہم ترین خبریںلبنان

لبنان، داعش کا ایک خطرناک گروہ تباہ، موساد کے ایجنٹ کی گرفتاری

شیعیت نیوز: لبنان میں دہشت گرد گروہ داعش کا ایک خطرناک گروہ جس کا انتظام لاطینی امریکہ سے کیا گیا تھا، گرفتار کر لیا گیا۔ دوسری طرف لبنان کے سیکورٹی اہلکاروں نے بیروت کے ایئرپورٹ پر اسرائیلی جاسوس تنظیم موساد کے ایک آلہ کار کو گرفتار کر لیا۔

لبنانی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ ملک کی سیکورٹی فورسز داعش کے ایک خطرناک گروہ کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے جس کا انتظام لاطینی امریکہ سے کیا گیا تھا۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق لبنانی سیکورٹی فورسز نے متعدد کارروائیوں میں ’’مغربی بقاع‘‘ میں واقع ’’القرعون‘‘ علاقے میں داعش دہشت گرد گروہ کے آٹھ دہشت گردوں کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کر لی۔

لبنان کے اخبار ’’الاخبار‘‘ نے ایک سیکورٹی اور عدالتی ذریعے کا حوالہ دیتے ہوئے اطلاع دی ہے کہ اس دہشت گرد گروہ میں داعش کے اہم سرغنوں میں تین دہشت گرد وہ بھی شامل تھے جو لبنانی فوج کے ہیڈ کوارٹر اور کئی دوسرے مقامات پر حملہ کرنے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔

اس رپورٹ کے مطابق، پانچ دیگر دہشت گرد ان لوگوں میں شامل تھے جنہیں داعش کے عناصر نے مشن کو انجام دینے کے لیے بھرتی کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : لبنان کی جنگ آج اپنی دولت واپس لینے کی جنگ ہے، سید ہاشم صفی الدین

الاخبار نے مزید کہا کہ اس گروہ میں زیادہ تر لوگ لبنانی شہریت رکھتے تھے لیکن ان میں سے ایک تارک وطن تھا جو لاطینی امریکہ میں رہتا تھا۔ گزشتہ بدھ کو لبنانی فوج نے داعش کے اس گروہ کے ارکان کی گرفتاری کا اعلان کیا تھا اور نشاندہی کی تھی کہ ان لوگوں کے پاس ہتھیار اور گولہ بارود بھی تھے۔

اس رپورٹ کے مطابق اس گروہ کے ارکان کا لبنانی فوج کے ہیڈکوارٹر سے فضائی تصاویر اور ضروری تربیت اور مذہبی تعلیمات حاصل کرکے لبنان میں اپنی کارروائیاں انجام دینے کا ارادہ تھا لیکن لبنانی فوج ضروری معلومات جمع کرنے کے بعد اس دہشت گرد گروہ کے ارکان کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئی۔

دوسری جانب لبنان کی اندرونی سلامتی کے سیکورٹی اہلکاروں نے بیروت کے ایئرپورٹ پر غاصب صیہونی حکومت کی جاسوس تنظیم موساد کے ایک آلہ کار کو گرفتار کر لیا۔

صیہونی انٹیلی جینس اداروں نے حالیہ برسوں کے دوران خاص طور سے علاقے کے مختلف ملکوں منجملہ لبنان میں اپنا رسوخ بڑھانے کے لئے بے تحاشا سرمایہ کاری اور اس سلسلے میں لبنان کی سیاسی و اقتصادی صورت حال سے غلط فائدہ اٹھانے کی بھرپور کوشش کی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بیروت ایئرپورٹ سے گرفتار کیا جانے والا صیہونی جاسوس، لبنان کے سراغ رساں اداروں کی رپورٹ کے بعد زیر نظر تھا جو مسلسل سوئیڈن کے ٹیلیفون نمبروں کو استعمال کرتے ہوئے صیہونی جاسوس تنظیموں کے ساتھ رابطے میں تھا۔ جس کے بعد لبنانی انٹیلیجینس اہلکاروں نے اپنے ملک کی عدلیہ کو باخبر کیا اور پھر لبنان ترک کرنے سے قبل ہی بیروت ایئرپورٹ پر اس صیہونی جاسوس کو گرفتار کرلیا گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button