اہم ترین خبریںعراق

حشد الشعبی کے جوانوں کا زائرین اربعین پر حملے کا داعشی منصوبہ ناکام

شیعیت نیوز: عراق کی رضاکار فورس حشد الشعبی کے جوانوں نے صوبے الانبار میں زائرین اربعین پر داعش کے ایک دہشت گردانہ منصوبے کو ناکام بنا دیا۔

المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے الجزیرہ علاقے میں رضاکار فورس الحشد الشعبی کے آپریشنل کمانڈ کے ایک بیان میں آیا ہے کہ فورس کی بریگیڈ چھالیس نے ایک دہشتگردانہ منصوبے کی اطلاع ملنے پر آپریشن کیا اور اُس منصوبے کو ناکام بنا دیا۔

یہ بھی پڑھیں : آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی کا زائرین اربعین کے نام پیغام

بیان میں آیا ہے کہ اطلاع ملنے کے بعد عراق کی رضاکار فورس حشد الشعبی کے جوانوں نے صوبے الانبار کے الرزازہ علاقے کے صحرائی علاقے میں داعشی دہشت گردوں کے لئے گھات لگائی اور ان کو دھر دبوچا۔

عراق کی رضاکار فورس حشد الشعبی کے بیان میں آیا ہے کہ ہم زائرین اربعین کو یقین دلاتے ہیں کہ دشمن کی طرف سے انہیں کوئی بھی گزند نہیں پہنچنے دیں گے۔

بیس صفر کو سید الشہدا مظلوم کربلا حضرت امام حسین علیہ السلام اور آپ کے اصحاب باوفا کی شہادت کا چہلم ہے اور اس مناسبت سے عراق اور دنیا بھر سے دسیوں لاکھ زائرین کربلا کی زیارت کے لئے جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : اربعین کا اجتماع ایک عالمی دستہ عزا اور اسکتبار مخالف عظیم اجتماع ہے، تہران کے امام جمعہ

دوسری جانب ایک سیکورٹی اہلکار نے بتایا ہے کہ عراق کے دار الحکومت بغداد کے شمال میں واقع قصبے الطارمیہ میں ایک امریکی ڈرون طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ہے۔

مذکورہ اہلکار نے کہا ہے کہ ڈرون کے گرنے کی وجہ فنی خرابی تھی جبکہ ڈرون کے گرنے کے بعد امریکی مسلح افواج حادثے کے مقام پر پہنچ گئیں اور تباہ ڈرون کو اپنے ساتھ لے گئیں ہیں۔

ابھی تک اس حادثے کی اس سے زیادہ تفصیلات کا اعلان نہیں کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button