اہم ترین خبریںعراق

آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی کا زائرین اربعین کے نام پیغام

شیعیت نیوز: مرجع مسلمین حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف نے محترم زائرین اربعین کے نام پیغام ارسال کیا ہے۔

آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف کا پیغام جسے قارئین کی خدمت میں پیش کیا جا رہا ہے:

یہ بھی پڑھیں : چیئرمین ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس نےزائرین کےمسائل حل نہ ہونے پر ڈی چوک مارچ کا اعلان کردیا

بسم اللہ الرحمن الرحیم

میرے بھائیو، بیٹوں اور بیٹیوں

مظلوم امام حسین علیہ السلام کی قبر ِ مبارک تک پیدل چل کر جانے کی جو آپ کو توفیق ملی ہے یہ اللہ نے آپ کو عظیم نعمت سے نوازا ہے لہذا ہمارا فریضہ ہے کہ ہم حضرت امام حسین علیہ السلام کے بتائے ہوئے راستے پر چلنے کی پابندی کریں اور اس نعمت کی توفیق کے شکر کی توفیق پر خدا کا شکریہ ادا کریں۔

آپ کے یہ بھی ذہن نشین رہے ،آپ کے دلوں میں ثابت رہے اور فکر میں روشن رہے کہ آپ کا یہ سفر عبادت ہے لہذا اسے عبادت کے دائرے ہی میں قربۃً الی اللہ کی نیت سے انجام دیں اور دشمنان اہلبیتؑ کی سازشوں سے متاثر نہ ہوں بلکہ اس کی پرواہ بھی نہ کریں ، جب تک ہم حسینیت (ع) کے راستے پر باقی ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم، امام علی علیہ السلام اور جناب زہرا سلام اللہ علیہا ، بقیہ ائمہ اہلبیت علیہ السلام خصوصا امام زمانہ عجل کی شفقتیں آپ کے ساتھ ہیں ۔

خدا آپ کو بخیر و عافیت اس مقدس سفر کو پورا کرنے کی توفیق مرحمت کرے اورآپ بخیر و عافیت ایک سچے حسینی بن کر اپنے وطن واپس جائیں۔

یہ بھی پڑھیں : زائرین کی سلامتی اور سکیورٹی کے لئے مشکل فیصلہ کرنا پڑا، سربراہ مرکزی اربعین کمیٹی ایران

والسلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

التماس دعا

بشیر حسین نجفی

 

متعلقہ مضامین

Back to top button