اربعین کا اجتماع ایک عالمی دستہ عزا اور اسکتبار مخالف عظیم اجتماع ہے، تہران کے امام جمعہ

10 ستمبر, 2022 06:43

شیعیت نیوز: اس ہفتے تہران کے امام جمعہ اور خطیب حجۃ الاسلام کاظم صدیقی نے اپنے خطبوں کے دوران مؤمنین کو تقوائے الہی کی تاکید کرتے ہوئے اربعین مارچ کے ایام کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

تہران کے امام جمعہ نے کہا کہ اربعین کا مسئلہ اخلاقی اور عرفانی اہمیت کا حامل ہے، اربعین کی برکت سے امام حسین (ع) کے بارے میں ہمارے عمومی ٹریبونز میں بات کرنا ممکن ہوگیا ہے۔ اگر کوئی شخص 40 دن اپنی زندگی کو اللہ تعالیٰ کی رضا کے محور پر قائم رکھے تو اللہ تعالیٰ اس کے دل سے حکمت کے چشمے جاری کردیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپ 40 دن حقیقی انقلابی رہیں اور 40 دن امامت و ولایت کے پرچل تلے سانس لیں تو 40 دن کے بعد آپ خود چشمہ بن جائیں گے اورجہاں بھی جائیں اسے آباد کردیں گے، آپ شہید کا کا پیغام پہنچانے والا بن جائیں گے اور کربلا و عاشورا کے رنگ میں رنگ جائیں گے۔ اربعین شہید کی علامت اور مستبکر کی موت کا استعارہ ہے۔

تہران کے امام جمعہ نے مزید کہا کہ اربعین کا اجتماع انتظار کی عظیم عملی مشق، ایک عالمی دستہ عزا اور عظیم استکبار مخالف اجتماع ہے۔ اہل بیت عصمت و طہارت (ع) کے چاہنے والوں کا یہ عظیم اجتماع ان کا ایک گھرانہ ہونے کی یاد دلاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : چیئرمین ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس نےزائرین کےمسائل حل نہ ہونے پر ڈی چوک مارچ کا اعلان کردیا

دوسری جانب ایران کے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی اربعین کے زائرین کو خدمات کی فراہمی اور خاص طور پر باڈروں کی صورتحال پر مسلسل استفسار کر رہے ہیں۔

صدر مملکت نے مہران باڈر پر موجود وزیر داخلہ احمد وحیدی کو ٹیلی فون کیا جنہوں نے گزشتہ روز عراق کا سفر بھی کیا تھا۔ صدر مملکت نے وزیر داخلہ سے عراقی حکام سے انجام پانے والی بات چیت اور طے کئے گئے امور کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے تازہ ترین صورتحال اور زائرین کے نقل و حرکت اور باڈر کراسنگ کے امور پر استفسار کیا۔

انہوں نے اس حوالے سے کچھ احکامات صادر کئے اور حکومتی حکام کو حکم دیا کہ زائرین کو بہتر خدمات کی فراہمی اور ان کے راستوں میں موجود مشکلات کو دور کرنے پر توجہ دی جائے۔

6:51 شام مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top