دنیا

شیخ ابراہیم زکزاکی سے نائیجیرین سینیٹ کے ڈپٹی سپیکر ڈینجوما لاہ و وفد سے ملاقات

شیعیت نیوز: نائیجیرین سینیٹ کے ڈپٹی سپیکر ڈینجوما لاہ نے ایک وفد کے ہمراہ اور جنوبی کاڈونا ریاستی سینیٹرز کی اسمبلی کی جانب سے ابوجا شہر میں اس ملک کے شیعہ رہنما شیخ ابراہیم زکزاکی سے ملاقات کی ہے اور مختلف امور پر تبادلۂ خیال کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : فیڈرل اردو یونیورسٹی میں سبیل امام حسین ع پر پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن کا حملہ قابل مزمت ہے، آئی ایس او

نائیجیرین سینیٹ کے ڈپٹی سپیکر ڈینجوما لاہ نے اپنی گفتگو کے دوران شیخ ابراہیم زکزاکی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں بعنوانِ عیسائی اور آپ کے ایمانی بھائی کی حیثیت سے آپ کی محبت اور پیار کو اپنے دل میں شدت سے محسوس کرتا ہوں کیونکہ میں اچھی طرح جانتا ہوں کہ آپ کتنے عیسائی نوجوانوں اور عوام کی خدمت کر رہے ہیں اور میں یہ بھی بخوبی جانتا ہوں کہ آپ نے 2015ء کے قتل عام میں کس طرح اپنی جان کی پرواہ تک نہ کی تاکہ وہاں موجود متعدد عیسائی نوجوانوں کو کوئی نقصان نہ پہنچے۔

یہ بھی پڑھیں : موجودہ مسائل سے نکلنے کا واحد راستہ مزاحمت ہے، زینت ابراہیم زکزاکی

انہوں نے مزید کہا کہ زاریا کے اس خونی واقعہ میں آپ کے فرزندوں اور آپ کے عزیز و اقارب کی شہادت سے میرے دل کو بہت تکلیف پہنچی ہے، میں اس سانحہ پر آپ کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں اور خدا سے دعا کرتا ہوں کہ وہ آپ کو اور آپ کی اہلیہ کو اس بامقصد راستے میں صبر و استقامت عطا فرمائے۔ براہِ کرم! مجھے بھی اپنے مطیع اور فرمانبردار بیٹے کے طور پر سمجھیں۔

دوسری جانب نائیجیریا کی اسلامی تحریک کے سربراہ شیخ ابراہیم زکزاکی نے نائیجیریا کے دارالحکومت ابوجا میں اپنی رہائش گاہ پر حالیہ برسوں کے واقعات کے شہداء کے خاندانوں کے ایک گروپ کی میزبانی کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button