اہم ترین خبریںپاکستان

فیڈرل اردو یونیورسٹی میں سبیل امام حسین ع پر پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن کا حملہ قابل مزمت ہے، آئی ایس او

جامعہ کی انتظامیہ اور قانون نافظ کرنے والے اداروں سے شرپسند عناصر کیخلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

شیعیت نیوز: فیڈرل اردو یونیورسٹی میں سبیل امام حسین ع پر پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن کا حملہ قابل مزمت ہے، حکومت سندھ فرقہ واریت پھیلانے والے عناصر کیخلاف قانونی کاروائی عمل میں لائے، ان خیالات کا اظہار ترجمان امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کراچی ڈویژن نے میڈیا کو جاری اپنے مذمتی بیان میں کیا۔

یہ بھی پڑھیں: JDC کی جانب 50سے زائد امدادی ٹرکوں کا قافلہ نشتر پارک سے روانہ

ترجمان آئی ایس او نے کہا کہ سبیل امام حسین ع پر حملہ یزیدی عمل ہے، جامعہ اردو گلشن کیمپس میں یوم حسین ع کی تیاریوں کے سلسلہ میں طلباء کیلئےسبیل کا اہتمام کیا جارہا تھا جہاں پی ایس ایف کے شرپسند غنڈوں نے سبیل کو نقصان پہنچایا،جامعہ کی انتظامیہ اور قانون نافظ کرنے والے اداروں سے شرپسند عناصر کیخلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button