شیعہ علماءکونسل کے رہنما علامہ ناظرعباس تقوی سندھ کے سیلاب متاثرین کی امداد میں مصروف عمل

05 ستمبر, 2022 11:33

شیعیت نیوز: شیعہ علماء کونسل پاکستان کی جانب سے سیلاب متاثرین کی امداد کا سلسلہ جاری ہے۔ سندھ کے دور دراز علاقوں میں راشن کی تقسیم کا عمل بھی جاری ہے اور متاثرین کے لئے مختلف مقامات پر میڈیکل کیمپس کا انعقاد بھی کیا جا رہا ہے۔ اس مناسبت سے ایس یو سی کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری علامہ سید ناظر عباس تقوی نے علامہ سید ساجد علی نقوی کی ہدایت پر سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ہم سیلاب متاثرین کے نقصانات کا ازالہ تو نہیں کرسکتے لیکن ایک حد تک ان کی مشکلات میں کمی کرسکتے ہیں،علامہ صادق جعفری

اپنے دورہ جات کے دوران علامہ ناظر عباس تقوی نے جامشورو، کراچی موری، علی آباد، جھنگارہ، سیہون شریف، انگارہ، دادو، پرانوڈیرو، نوابشاہ، گوٹھ میر ند خان رند، گاہی خان، سکرنڈ، بہرام مری، قاضی احمد، دریا خاصخیلی، سانگھڑ، شاہپور چاکر، گوٹ قائم خان، گاؤں دادو سرکانی، ٹنڈوجام، سنجورو، گوٹ غلام محمد جلالنی، گاؤں پنھون تالپور، میرپور خاص سمیت دیگر شہروں اور علاقوں میں سیلاب متاثرین سے ملاقات کی اور ان تک امدادی سامان پہنچایا۔

6:56 شام مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top