اہم ترین خبریںپاکستان

شیعہ علماء کونسل کی جانب سے ڈیرہ اسماعیل خان کے سیلاب متاثرہ خاندانوں میں نقد امداد کی تقسیم

اس موقع پر علامہ سید انتظار مہدی نجفی نے متاثرین کے گھر گھر جا کر انہیں علامہ سید ساجد علی نقوی کی جانب سے بھیجی گئی امدادی رقوم کی فراہمی کو یقینی بنایا۔

شیعیت نیوز:  صوبہ خیبر پختونخوا کے حالیہ سیلاب اور بارشوں سے شدید متاثرہ ڈیرہ اسماعیل خان میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی کے حکم پر متاثرین میں امدادی رقوم کی تقسیم کی گئی۔

ایس یو سی کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی کے حکم پر شیعہ علماء کونسل کے رہنماء علامہ سید انتظار مہدی نجفی نے ڈیرہ اسماعیل خان کے سیلاب ذدہ علاقوں کا دورہ اور متاثرین سے ملاقاتیں کیں، انہوں نے سیلاب زدہ عوام سے ان کی احوال پرسی کی اور ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا۔

یہ بھی پڑھیں: سیلاب متاثرین کو تنہا نہ چھوڑا جائے، امدادی کام تیز تر کر دیں، علامہ ساجد نقوی

اس موقع پر علامہ سید انتظار مہدی نجفی نے متاثرین کے گھر گھر جا کر انہیں علامہ سید ساجد علی نقوی کی جانب سے بھیجی گئی امدادی رقوم کی فراہمی کو یقینی بنایا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button