یمن

سعودی اتحاد نے ایندھن کے حامل یمن کے ایک اور بحری جہاز کو روکا، علی معصار

شیعیت نیوز: یمن کی گیس کمپنی کے ترجمان علی معصار نے اعلان کیا ہے کہ سعودی اتحاد نے ایندھن کے حامل یمن کے ایک اور بحری جہاز کو روک لیا ہے۔

المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی گیس کمپنی کے ترجمان علی معصار نے کہا ہے کہ سعودی اتحاد نے یمن سے متعلق نو ہزار تین سو بتیس ٹن گیس کے حامل بحری جہاز کو روک لیا ہے اور اسے الحدیدہ بندگاہ جانے کی اجازت نہیں دی ہے۔

یمن کی گیس کمپنی کے ترجمان نے کہا کہ ایندھن کے حامل یمن کے اس بحری جہاز کو سعودی اتحاد کی جانب سے ایسی حالت میں روکا گیا ہے کہ اس بحری جہاز کے پاس اقوام متحدہ کا فراہم کردہ جواز موجود رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب بھی دہشت گردوں کی لسٹ بنانے لگا

ترجمان نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سعودی اتحاد کی جانب سے اس قسم کی جاری خلاف ورزیوں کا نوٹس لے اور اپنے فرائض پر عمل کرتے ہوئے سعودی اتحاد کے خلاف مؤثر عملی کارروائی کرے۔

واضح رہے کہ سعودی اتحاد کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی ایسی حالت میں جاری ہے کہ یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی ہانس گرینڈ برگ نے یمن میں جنگ بندی کی مدت میں مزید دو ماہ کی توسیع کئے جانے کا اعلان کیا تھا مگر سعودی اتحاد نے کبھی بھی اس معاہدے کی پابندی نہیں کی۔

واضح رہے کہ سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کی سات سالہ جنگ کے دوران اس کے براہ راست حملوں میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں جبکہ چالیس لاکھ لوگوں کو اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔

سعودی جارحیت کے نتیجے میں یمن کا پچاسی فیصد بنیادی ڈھانچہ بھی تباہ ہوگیا ہے، اس کے علاوہ اس ملک کو شدید غذائی بحران کا سامنا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button