مقبوضہ فلسطین

صیہونی پولیس کے ہاتھوں جزیرہ نما النقب میں مسجد کی بے حرمتی

شیعیت نیوز: مقبوضہ فلسطین کے جنوبی علاقے جزیرہ نما النقب میں صیہونی پولیس نے ایک تاریخی مسجد کی منظم انداز میں بے حرمتی کی جس پر فلسطینی حلقوں کی طرف سے شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق صیہونی پولیس نے جزیرہ نما النقب میں رھط شہر میں واقع مسجد البدر میں گھس کر اس کی بے حرمتی کی۔ سوشل میڈیا پر اسرائیلی پولیس کی بھاری نفری کوبوٹوں سمیت میں نماز کی صفوں پر کھڑے دیکھا جا سکتا ہے۔

درایں اثنا اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے صیہونی پولیس کے ہاتھوں مسجد کی بے حرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

حماس کے ترجمان حازم قاسم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ صیہونی پولیس کا یہ اقدام اشتعال انگیز اور فلسطینی اور مسلمانوں کے ساتھ صہیونیوں کی نفرت کی عکاسی کرتا ہے۔

انہوں نے مسجد کی مجرمانہ بے حرمتی کے خلاف فلسطینی قوم کی طرف سے احتجاج کرنے اور دنیا بھر میں فلسطینی مساجد کی آئے روز ہونے والی بےحرمتی کی روک تھام کے لیے اقدامات پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی قابض فوج کے سرچ آپریشن میں دو بچوں سمیت تین فلسطینی گرفتار

دوسری جانب اسرائیلی قابض فوج نے یہودی آباد کاروں کو مسجد اقصیٰ پر باب الاسباط سے دھاوا بولنے کی اجازت دے دی۔

بیت المقدس کے اسلامی اوقاف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ آباد کاروں کا ایک گروہ باب الاسباط سے باہر نکل آیا اور مراکشی گیٹ سے قبلہ  اول کے صحن پر دھاوا بولا۔

اسلامی اوقاف نے اس نئی پیش رفت کو ایک ’’اشتعال انگیز قدم اور صریح خلاف ورزی‘‘ قرار دیتے ہوئے آباد کاروں کی طرف سےمسجد اقصیٰ کی توہین کی مذمت کی۔

اوقاف کے مطابق 280 سے زائد آباد کاروں نے صبح مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولا اور اس کے صحنوں میں تلمودی رقص اور رسومات ادا کیں۔

مسجد اقصیٰ پر حملہ کرنے والے آباد کاروں کے لیے باب الاسباط کھولنا نام نہاد ہیکل گروپس کی طرف سے مسجد کے تمام دروازوں سے گھسنے والوں کے لیے کھولنے کے مطالبے کے بعد سامنے آیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button