عراق

آج کے دور میں با بصیرت موکبوں کی ضرورت ہے، حجۃ الاسلام سید ہاشم الحیدری

شیعیت نیوز: حجۃ الاسلام سید ہاشم الحیدری نے مسجد جمکران میں اربعین کے عوامی رضاکاروں کے ساتویں اجتماع سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا مقدس دفاع کا محاذ آج کی کربلا ہے اور اسلامی جمہوریہ نے ولایت فقیہ کا اصول اپنایا اور اس کی پیروری کی۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ ہم اربعین کے موقع پر اپنی پوری استطاعت کے ساتھ زائرین کی خدمت کرتے ہیں جبکہ ہمارا یہ اقدام ولایت فقیہ کی ۴۳ سالہ اطاعت کے مقابلے میں کچھ بھی نہیں ہے۔

عہد اللہ کے سیکریٹری جنرل کا کہنا تھا افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ عراق میں ایران کے خلاف سوفٹ وار شدت اختیار کرچکی ہے اور رواں سال حالات مختلف اور تبلیغ بہت مشکل ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : حشد الشعبی نے امریکی حملوں کا دندان شکن جواب دینے کی حکمت عملی تیار کر لی گئی

انہوں نے کہا اس سافٹ وار کے بڑھنے کا ایک سبب عراق میں ولایت فقیہ اور رہبریت کا فقدان ہے، لہذا تمام مبلغین کی ذمہ داری ہے کہ ولایت فقیہ اور اسلامی نظام کی تبلیغ کریں۔

حجۃ الاسلام سید ہاشم الحیدری نے مزید کہا عاشورا اسلامی اہمت کی اہم ترین آزمائش اور امتحان تھا اور تاریخ میں ہمیشہ حق اور باطل کے دو محاذ موجود رہے ہیں اور اس ضمن میں رہبریت کا کردار انتہائی اہم ہے۔ ان کا کہنا تھا امام زمانہ (ع) کی غیبت کے زمانے میں ہمارا امتحان ولایت فقیہ کا مسئلہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اربعین میں موکبوں کی حالت گزشتہ سالوں کی بنسبت بہت بہتر ہوئی ہے تاہم آج کے دور میں با بصیرت موکبوں کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا اسلامی جمہوری کا نظام دنیا بھر میں امریکہ، اسرائیل اور باطل قوتوں کے نشانے پر ہے لہذا ولایت فقیہ کا دفاع ہمار اہم ترین فرض ہے۔

ان نے اس بات پر زور دیا کہ اربعین کے پورے سال کام ہونا چاہئے اور سافٹ وار اور ثقافتی جنگ انتہائی دشوار اور اہم ہیں اور ہمیں اس میدان میں ثقافتی میزائلوں فائر کرنا ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button