اہم ترین خبریںعراق

حشد الشعبی نے امریکی حملوں کا دندان شکن جواب دینے کی حکمت عملی تیار کر لی گئی

شیعیت نیوز: حشد الشعبی کے سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہم نے امریکہ کے ہر قسم کے حملوں کا دندان شکن جواب دینے کی جکمت عملی تیار کر لی ہے۔

المعلومه نیوز کی رپورٹ کے مطابق عراق کی عوامی رضا کار فورس حشد الشعبی کے سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکہ کے جنگی طیاروں اور ڈرون کا مقابلہ کرنے کیلئے ہمارے جوان صوبہ الانبار کے مغربی علاقوں میں شام کی سرحد تک پھیل چکے ہیں اور اب ہم نے امریکہ کے ہر قسم کے حملوں کا دندان شکن جواب دینے کی حکمت عملی تیار کر لی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ اقدامات شام میں سکیورٹی فورسز کے ٹھکانوں پر امریکہ کے جنگی ہیلی کاپٹروں کے حملے کے بعد اٹھائے گئے ہیں۔

شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا نے کہا ہے کہ کل بروز جمعرات دیر الزور میں امریکہ کے فوجی اڈے کونیکو اور اسی طرح گزشتہ شب امریکہ کے فوجی اڈے العمر پر راکٹوں سے حملہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : آل سعود کو یمنی عوام کا ایک ایک پیسہ واپس کرنا ہوگا، عبدالملک بدرالدین الحوثی

دوسری جانب عراق میں سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے اصحاب باوفا کے چہلم کے پروگرام میں دنیا بھر سے بڑے پیمانے پر زائرین شرکت کرتے ہیں اور اس سال بھی اربعین میلین مارچ میں دسیوں لاکھ عراقی اور غیر ملکی زائرین کی شرکت متوقع ہے۔ اسی کے پیش نظر عراقی فورسز نے مختلف علاقوں کو داعش کے ممکنہ حملات سے محفوظ بنانے کے لئے آپریشن کلین اپ شروع کیا ہے۔

عراقی سیکورٹی اہلکاروں نے کہا ہے کہ ایک خاص فضائی آپریشن کے دوران عراق کے صوبہ دیالی میں داعش کے 3 سرکردہ دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

المعلومہ کی رپورٹ کے مطابق عراق کی عوامی رضا کار فورس حشد الشعبی کے ایک کمانڈر محمد العزاوی نے کہا ہے کہ داعشی عناصر دیالیٰ میں دہشت گردانہ کارروائی کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے کہ ان کے خلاف حمرین، المطیبیجہ اور الوقف میں بڑی کارروائی کی گئی جس کے دوران داعش کے 3 سرکردہ دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ ہلاک ہونے والوں میں داعش کا اہم سرغنہ ابو ابراہیم بھی شامل ہے۔

محمد الغراوی کا کہنا تھا کہ اگست کا مہینہ داعش کیلئے خونی مہینہ ثابت ہوا جس میں اس کے 6 سرکردہ عناصر ہلاک کئے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button